
ممبئی:بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں کلین چٹ دیدی گئی، اب صرف 14 افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔
این سی بی نے اس معاملے میں آریان خان سمیت دیگر 19 لوگوں کو ملزم بنایا تھا۔ آریان کو این سی بی نے 3 اکتوبر کو ممبئی کے ساحلی علاقے میں کروز شپ سے گرفتار کیا تھا۔ تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا لیکن تحقیقات کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیوروکو آریان خان ،اوین ساہو، گوپال جی آنند، سمیر سیگن، بھاسکر روڈا اور مانو سنگھل کے خلاف شواہد نہیں ملے ۔
View this post on Instagram A post shared by Aryan Khan (@___aryan___)
چارج شیٹ کے مطابق این سی بی کو اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان ایک بین الاقوامی منشیات کی اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھا۔
نارکوٹکس کنٹرول بیوروکے ڈی ڈی جی سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ آریان خان اور موہک کے علاوہ تمام ملزمان نشے کی حالت میں پائے گئے تھے ۔ اب 14 لوگوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ باقی چھ افراد کے خلاف عدم ثبوت کی وجہ سے شکایت درج نہیں کی جا رہی ہے۔