اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ


پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں اداکار راشد محمود پر مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔  ذرائع کے مطابق مشتعل افراد نے گاڑی کی ٹکر لگنے کے بعد راشد محمود کو رحیم یار خان میں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا اور شناختی کارڈ بھی چھین کر لے گئے۔تشدد کے نتیجے میں اداکار کے چہرے اور سینے پر اندرونی چوٹیں آئیں۔راشد محمود نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کو لینے رحیم یار خان کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر وے سے رحیم یار خان انٹرچینج کے قریب انہوں نے غلط سمت میں گاڑی موڑی، ایک سڑک پر چلتے چلتے وہ شیخ زید پل کے قریب پہنچ گئے۔ پل کے سامنے ایک ڈھلوان اور مٹی کا ٹیلہ تھا، اسی مقام پر ایک موٹر سائیکل تیز رفتاری سے آ رہی تھی، جس پر ایک مرد، تین خواتین اور دو بچے سوار تھے۔راشد محمود نے کہا کہ موٹر سائیکل اتنی تیزی سے ان کی گاڑی سے ٹکرائی کہ وہ بھی خوفزدہ ہو گئے، حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار تمام افراد ایک جانب جا گرے، مگر کسی کو شدید چوٹ نہیں آئی۔ تاہم، اسی دوران قریبی افراد موقع پر پہنچ گئے اور بغیر تحقیق کئے تشدد شروع کر دیا۔انہوں نے مشتعل افراد نے نہ صرف میری گاڑی کو نقصان پہنچایا بلکہ شناختی کارڈ اور دیگر اشیاء چھیننے کی کوشش بھی کی۔ اداکار راشد محمود کا کہنا تھا کہ اس دوران ایک نیک دل شخص نے ان کی مدد کی اور ہجوم سے بچا کر انہیں محفوظ مقام تک لے گیا اور پولیس کو اطلاع دی۔بعد ازاں راشد محمود کو پولیس اسٹیشن سے کال موصول ہوئی جس میں ان سے رہائش اور فون نمبر کی تفصیل لی گئی۔ راشد محمود نے کہا کہ وہ اس واقعے سے شدید صدمے میں ہیں،اگر ان کے ساتھ کوئی اور ہوتا تو شاید وہ اس افسوسناک حملے سے بچ جاتے۔راشد محمود کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے واقعے کی مکمل تحقیقات اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کر لیں۔۔ منگنی ٹوٹنے کے متعلق پوسٹ میں کیا کہا؟

بیٹے کا فون چیک نہیں کرتی لیکن نظر رکھتی ہوں۔۔ پہلاج کی تربیت سے متعلق قرۃ العین اقرار ککا شوہر کی تیسری بیوی کو انٹرویو

فیروز خان کا تنقید کرنے والوں کودو ٹوک جواب

1100 روپے ادھار، ایک خواب اور فلم ’عاشقی‘ کے گانے جنھوں نے کلکتہ کے کیدار کو کمار سانو بنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی