عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کر لیں۔۔ منگنی ٹوٹنے کے متعلق پوسٹ میں کیا کہا؟


"کافی سوچ بچار کے بعد ہم نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ آپ سب کا حق ہے۔" یہ وہ الفاظ ہیں جو گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی منگیتر میرب علی سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھے۔ عاصم کا کہنا تھا کہ"بہت غور و فکر کے بعد ہم دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔ ہم نے ایک ساتھ خوبصورت لمحے گزارے اور مستقبل کے خواب بھی دیکھے، لیکن زندگی ہمیشہ ہمارے منصوبے کے مطابق نہیں چلتی۔ ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کا دل سے احترام کرتے ہیں اور یہ ہمیشہ قائم رہے گا۔" عاصم اور میرب کی منگنی 2022 میں ہوئی تھی، اور تب سے دونوں کو سوشل میڈیا پر ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا۔ ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا، لیکن اب جب اچانک ان کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی ہے، تو یہ سوشل میڈیا پر ایک جذباتی لہر بن چکی ہے۔ اپنے پیغام کے آخر میں عاصم نے مداحوں سے درخواست کی کہ اس نازک وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ عاصم اظہر کی ذاتی زندگی خبروں کی زینت بنی ہو۔ اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی قریبی دوستی اور پھر علیحدگی نے بھی سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچائی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کر لیں۔۔ منگنی ٹوٹنے کے متعلق پوسٹ میں کیا کہا؟

بیٹے کا فون چیک نہیں کرتی لیکن نظر رکھتی ہوں۔۔ پہلاج کی تربیت سے متعلق قرۃ العین اقرار ککا شوہر کی تیسری بیوی کو انٹرویو

فیروز خان کا تنقید کرنے والوں کودو ٹوک جواب

1100 روپے ادھار، ایک خواب اور فلم ’عاشقی‘ کے گانے جنھوں نے کلکتہ کے کیدار کو کمار سانو بنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی