شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان


پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے بتایا کہ انہیں ضمانت قبل از گرفتاری مل چکی ہے جو انہوں نے اس لئے لی کیوںکہ انہیں خدشہ تھا کہ ایف آئی اے انہیں گرفتار کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شوہر عاطف خان کی بیوی ہونے کے علاوہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہیں صرف انکی شہرت کی وجہ سے اس کیس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ ماڈل نے ویڈیو پیغام میں بار بار واضح کیا کہ ان کا اس کیس سے ’زیرو‘ تعلق ہے اس لئے مجھے خبروں کی سُرخیوں سے دور رکھیں۔نادیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پر بھی الزام لگایا جارہا ہے اور ان کا نام استعمال کرتے ہوئے اس کیس کو بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کیس سے متعلق رپورٹنگ کریں۔ساتھ ہی انہوں نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ میں ایک مشہور شخصیت ہوں اس لئے وہ میرا نام استعمال کر رہے ہیں جبکہ میرا شوہر کے آفس اور شوہر کے کام یا شوہر کا میرے کام میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔یاد رہے کہ ماڈل نادیہ حسین کے شوہر پر 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کا مقدمہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کر لیں۔۔ منگنی ٹوٹنے کے متعلق پوسٹ میں کیا کہا؟

بیٹے کا فون چیک نہیں کرتی لیکن نظر رکھتی ہوں۔۔ پہلاج کی تربیت سے متعلق قرۃ العین اقرار ککا شوہر کی تیسری بیوی کو انٹرویو

فیروز خان کا تنقید کرنے والوں کودو ٹوک جواب

1100 روپے ادھار، ایک خواب اور فلم ’عاشقی‘ کے گانے جنھوں نے کلکتہ کے کیدار کو کمار سانو بنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی