
سابق پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ صنم چوہدری نے کچھ برس قبل امریکا میں مقیم پاکستانی ہِپ ہَاپ گلوکار سومی چوہان سے شادی اور روحانی سفر کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔سابق اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دین اور قرآن سے متعلق تعلیمات کو شیئر کرتی ہیں، جہاں ان کے چاہنے والوں کی تعداد 2.6 ملین ہیں۔حال ہی میں صنم چوہدری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا۔جس میں ایک مداح کی جانب سے سوال کیاگیا کہ کیا آپ حجاب کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھیں گی؟جس کا جواب دیتے ہوئے سابق اداکارہ نے کہا کہ میں ڈرامہ انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھ سکتی ہوں۔اگر وہ ڈرامہ دیکھنے والوں کو اللہ کے نزدیک کرنے کا پیغام دے اور اگر مجھے اپنی حدود میں رہ کر مکمل حجاب میں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے سابق اداکارہ صنم چوہدری نے گھر تتلی کا پر، شیزا، آسمان پہ لکھا، میرا ابرو، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے۔جیسے دیگر مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے جو لوگوں میں مقبول بھی رہے۔