رونالڈو سے معاہدہ: 24 گھنٹے میں النصر کلب کے انسٹاگرام فالورز میں 25 لاکھ کا اضافہ


کرسٹیانو رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر مملکت کی فٹبال کلب النصر سے معاہدے کرنے کے بعد النصر ایف سی کی سوشل میڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صارفین کی تعداد ساڑھے تین ملین سے زائد ہو گئی ہے۔عرب نیوز کے مطابق عظیم فٹبالر کی طلسماتی شخصیت اور دنیا بھر میں شائقین کی پسندیدگی کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹوئٹر پر النصر کے فالوورز کی تعداد میں صرف ایک دن میں 8 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ کر ملین میں پہنچ گئی۔معروف فٹبالر کے سعودی عرب کی کلب سے معاہدہ کے تقریباً  24 گھنٹے کے اندر 25 لاکھ سے زیادہ صارفین نے النصر ایف سی کلب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔اس اعلان کے بعد اکاؤنٹ میں 400 فیصد اضافے سے یہ  ثابت ہوتا ہے کہ پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانورونالڈو کے پرستار اسے ہر جگہ فالو کریں گے۔النصر کلب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی کرسٹیانو رونالڈو کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے اور اس موقع کو ' تاریخ سے بڑھ کر' قرار دیا ہے۔پرتگال کے سٹار فٹبالر رونالڈو انسٹاگرام پر 500 ملین سے زیادہ فالوروز کے ساتھ  دنیا کے سب سے زیادہ مقبول کھلاڑی ہیں اور اگر ان میں سے 10 فیصد نے بھی النصر کلب میں ان کے کھیل کو فالو کیا تو سعودی پروفیشنل لیگ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی لیگ میں سے ایک ہو گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معروف فٹبالر کی آمد کلب کو  مزید کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے گی اور یہ اقدام لیگ میں کھیلنے والے نئے کھلاڑیوں کو بہت کچھ  سیکھنے اور خود کو بہترین فٹبالر ثابت کرنے  میں مددگار ثابت ہو گا۔معاہدہ کے بعد مزید 25 لاکھ صارفین نےالنصرکلب کا اکاؤنٹ  فالو کیا ہے۔ فوٹو ٹوئٹرالنصر کلب نے  اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے کہ  آپ کے نئے گھر میں @cristiano کا استقبال ہے۔فٹ بال کی معروف  ویب سائٹ @Transfermarkt جو دنیا کے قدآور  کھلاڑیوں کی منتقلی اوران کی  فٹ بال کے شعبے میں شہرت اورحیثیت کا اندازہ لگاتی ہے اس ویب سائٹ نے رونالڈوکی کلب میں ٹرانسفر کو سعودی عرب کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانسفر قرار دیا ہے۔علاوہ ازیں ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی ) چیمپئنز لیگ نے سوشل میڈیا کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو باضابطہ طور پر سعودی پروفیشنل لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

محمد عامر نے منصوبہ بندی کے تحت بابراعظم کو آؤٹ کیا، یونس خان

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 25 مئی سے ہوگا

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی

شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: شیڈول میں تبدیلی کا امکان

بھارت کی نئی چال! پاکستان ہاکی ٹیم شدید مشکل میں

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

شاہد آفریدی کا پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹے الزامات پر شدید ردعمل

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک بز‘ نے پی ایس ایل کی کوریج کیوں روک دی ہے؟

ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی، وجہ کیا بنی؟

کپتان اظہرالدین کا ایک فیصلہ جس نے سچن تندولکر کو کرکٹ کا دیوتا بنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی