پاکستان اور بھارت خواہش پر ہمسایہ نہیں، پڑوسی کو تبدیل نہیں کرسکتے، شہباز شریف


وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت خواہش پر ہمسایہ نہیں، پڑوسی کو تبدیل نہیں کرسکتے۔پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتا ہے۔العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستا ن اور بھارت کے درمیان تین جنگیں لڑی گئیں لیکن نیتجہ غربت اور بےروزگاری کےسوا کچھ نہیں نکلا۔ پاکستان بھارت کے ساتھ بنیادی نوعیت کے مسائل حل کر کے پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل کے حل کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔ پاکستان اور بھارت خواہش پر ہمسایہ نہیں ہیں، پڑوسی کو تبدیل نہیں کرسکتے ،تعلقات بہتر کرنے سے معاملہ آگے بڑھایا جاتاہے، اس لیے اب ہمیں غربت کےخاتمے کے لیے بحرانوں سے نکلناہوگا۔ان  کا کہناہے کہ واضح بات ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی وسائل کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں۔ پاکستان اور بھارت کو اختلافات دورکرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کرناہوگا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں 2019کےاقدامات واپس لے۔یہ بھی پڑھیں:انہوں نے کہا کہ مشرقی یورپ میں کشیدہ صورت حال کے باعث دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں، پاکستان کو ان دنوں مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے معاملے میں ہماری پالیسی زیرو ٹالیرنس کی ہے لیکن پاکستان کو درپیش مسائل خلیج ممالک کے تعاو ن کے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم بھی ملک کو چیلنجز اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے کام کررہے ہیں،غربت اور مہنگائی سے نکل کر ہم بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات برسوں پرانے ہیں۔ ہم اسلام کو سلامتی کا مذہب ثابت کرنے کے لیے خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد خلیجی ممالک کے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

معذور افراد کے لیے ٹیکس فری امپورٹڈ گاڑیاں حاصل کرنا مشکل کیوں؟

قلات میں عسکریت پسندوں کا قیدیوں کی وین پر حملہ، پانچ پولیس اہلکار اغوا

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

پاکستان، انڈیا کشیدگی: وفاقی وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی جماعتوں کو آج بریفنگ دیں گے

’ٹریکنگ ڈیوائسز اور قیدیوں کا ڈی این اے ڈیٹا بیس‘، پنجاب حکومت جرائم پر قابو پانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟

آج جس میزائل کا ہم نے تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار بھی لےجاسکتا ہے،رانا ثنا کی مودی کو دھمکی

ٹیکس لا ترمیمی آرڈینس 2025 کیلئے صدر مملکت نے منظوری دے دی

قومی سلامتی کی صورتحال، وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی رہنماؤں کو ’بیک گراؤنڈ بریفنگ‘ دیں گے

پاک بھارت کشیدگی، پیر کو ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان

65 سالوں میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ

یوتھ کا ناامید ہونا بڑا مسئلہ ہے، شاہد خاقان عباسی

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مشعال ملک

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا: وزیر اعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی