پاک بھارت کشیدگی، پیر کو ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان


ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا پاکستان کے بعد بھارت کے دورے کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ چند دن پہلے ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کو تیار ہے، ایران خطے میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔بھارت اور پاکستان ثقافتی اور تہذیبی تعلقات میں جڑے ایران کے ہمسایہ ممالک ہیں، خطے میں امن قائم کرنے کیلئے ایران اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنے کیلئے تیار ہے۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارت تعلقات کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

معذور افراد کے لیے ٹیکس فری امپورٹڈ گاڑیاں حاصل کرنا مشکل کیوں؟

قلات میں عسکریت پسندوں کا قیدیوں کی وین پر حملہ، پانچ پولیس اہلکار اغوا

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

پاکستان، انڈیا کشیدگی: وفاقی وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی جماعتوں کو آج بریفنگ دیں گے

’ٹریکنگ ڈیوائسز اور قیدیوں کا ڈی این اے ڈیٹا بیس‘، پنجاب حکومت جرائم پر قابو پانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟

آج جس میزائل کا ہم نے تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار بھی لےجاسکتا ہے،رانا ثنا کی مودی کو دھمکی

ٹیکس لا ترمیمی آرڈینس 2025 کیلئے صدر مملکت نے منظوری دے دی

قومی سلامتی کی صورتحال، وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی رہنماؤں کو ’بیک گراؤنڈ بریفنگ‘ دیں گے

پاک بھارت کشیدگی، پیر کو ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان

65 سالوں میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ

یوتھ کا ناامید ہونا بڑا مسئلہ ہے، شاہد خاقان عباسی

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مشعال ملک

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا: وزیر اعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی