خیبرپختونخوا کابینہ نے جاتے جاتے اہم فیصلے کر دیے


خیبرپختونخوا کابینہ کے آخری اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے میں بڑے بڑے فیصلے کیے گیے۔اجلاس میں اساتذہ کے دیرینہ مطالبے پرصوبے کے ایک لاکھ 30 ہزار اساتذہ کی اپ گریڈیشن کر دی گئی، ۔کلائمیٹ چینج کے تناظر میں اربن پالیسی اور ایکشن پلان کی منظوری دے دی گئی۔خیبرپختونخوا وقار نسواں کمیشن ترمیمی بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔ایجنڈے میں مینگورہ گریٹر گریوٹی واٹر سپلائی سکیم کے لئے اراضی حاصل کرنے کی منظوری، امید اسپیشل ایجوکیشن سکول کے لئے مالی سال 2022-23 کا 5 ملین روپے گرانٹ بھی منظور کر لی گئی۔بنوں کی تحصیل ککی میں ریسکیو 1122 اسٹیشن کے قیام کے لئے 3 کنال اراضی کے ٹرانسفر کی منظوری، ۔محکمہ پولیس میں چار سال قبل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے 77 اے ایس آئیز کو عمر میں رعایت کی منظوری، صوبے کے 20 حساس اضلاع میں گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ کے لئے 180 ملین روپے ضمنی بجٹ کی فراہمی بھی منظور کر لی گئی ہے۔جانوروں کی بیماری زونوٹک کے تدارک لئے ڈیزیز کنٹرول ایکٹ 2022اور خیبرپختونخوا اینمل ویلفیئر ایکٹ 2022 کی منظوری،  مالی سال 2022-23 کے لئے شاہراہوں کی تعمیر کے لئے 19 ہزار 414ملین روپے کی سالانہ بجٹ کی منظوری، بورڈ آف جنرل پراویڈنٹ فنڈ کے لئے سرکاری ملازمین کی جانب سےگریڈ 19 کے آفیسر عدیل شاہ کی بطور ممبر نامزدگی کی منظوری، ایجوکیشنل اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹویشن آرڈیننس 1971 کا دائرہ صوابی ماڈل سکول کوٹھا تک بڑھانے کی منظوری جبکہ چترال فارسٹ ڈویژن کے فارسٹر شہید جمشید اقبال کے لئے خصوصی معاوضہ پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ایجنڈے میں انیگریٹڈ ٹورزم ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت ایبٹ آباد ٹھنڈیانی روڈ امپرومنٹ اور اپ گریڈیشن کی منظوری اور پشاور پریس کلب کے لئے 5 ، سوات پریس کلب کے لئے 2 کروڑ،، نوشہرہ پریس کلب کے لئے 50 لاکھ ونٹ ٹائم گرانٹ کی منظوری بھی شامل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

معذور افراد کے لیے ٹیکس فری امپورٹڈ گاڑیاں حاصل کرنا مشکل کیوں؟

قلات میں عسکریت پسندوں کا قیدیوں کی وین پر حملہ، پانچ پولیس اہلکار اغوا

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

پاکستان، انڈیا کشیدگی: وفاقی وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی جماعتوں کو آج بریفنگ دیں گے

’ٹریکنگ ڈیوائسز اور قیدیوں کا ڈی این اے ڈیٹا بیس‘، پنجاب حکومت جرائم پر قابو پانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟

آج جس میزائل کا ہم نے تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار بھی لےجاسکتا ہے،رانا ثنا کی مودی کو دھمکی

ٹیکس لا ترمیمی آرڈینس 2025 کیلئے صدر مملکت نے منظوری دے دی

قومی سلامتی کی صورتحال، وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی رہنماؤں کو ’بیک گراؤنڈ بریفنگ‘ دیں گے

پاک بھارت کشیدگی، پیر کو ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان

65 سالوں میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ

یوتھ کا ناامید ہونا بڑا مسئلہ ہے، شاہد خاقان عباسی

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مشعال ملک

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا: وزیر اعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی