ٹاس جیت کر کیا کرناہے؟روہت شرما بھول گئے


نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس تو جیت لیا لیکن پہلے فیلڈنگ کرنی ہے یا بیٹنگ اپنا ہی بنایا ہوا پلان بھول گئے۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان رائے پور میں ہونے والے میچ سے قبل دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت لیا لیکن فیلڈنگ یا بیٹنگ کرنے سے متعلق فیصلہ بھول گئے۔سری ناتھ نے ٹاس کے بعد انڈین کپتان سے ان کا فیصلہ پوچھا تاہم وہ جواب دینے کے بجائے خاموش ہو گئے۔روہت شرما نے سر پر  ہاتھ رکھ کر کچھ یاد کرنے کی کوشش کی تو کیوی کپتان ٹام لیتھم  اور سری ناتھ بے اختیار ہنس پڑے۔یہ بھی پڑھیں:روہت شرما نے ایک لمحے کے توقف کے بعد بتایا کہ وہ پہلے بولنگ کریں گے۔ روہت شرما نے اقرار کیا کہ  وہ بھول گئے تھے کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں۔ ٹاس کے معاملے پر ٹیم سے بہت زیادہ تبادلہ خیال ہوا تھا اور وہ بھول گئے تھے کہ ایسے موقع پر کرنا کیا ہے۔کرکٹ کے میدان کے اس انوکھے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر صارفین  کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ صارفین نے روہت شرما کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔رائے پورے میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں انڈین ٹیم نے میزبان سائیڈ کو پہلے پینتیسویں اوور میں 108 رنز پر آؤٹ کیا اور جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے اکیسویں اوورز کی پہلی گیند پر 111 رنز بنا کر کامیابی حاصل کر لی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی نے ایک روزہ فارمیٹ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا سہرا جنوبی افریقہ کے سر

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ: پہلے دن جنوبی افریقی اور آسٹریلوی بولروں کا شاندار مقابلہ

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: ہیڈن اور اسٹین کی کمنز پر کڑی تنقید

نیشنز ہاکی کپ کیلئے کل پاکستان اور انڈونیشیا مد مقابل

ورلڈ باکسنگ چیلنج: پاکستان کی لاورا اکرم سیمی فائنل میں ناکام

ٹیسٹ فائنل میں آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم شدید کا مشکل کا شکار

بیرون ملک سے خواتین فٹبالرزکو قومی کیمپ میں شامل کیا جائےگا، پاکستان فٹبال فیڈریشن

بابراعظم سکسرز فیملی کا حصہ، آسٹریلوی فرنچائز کیساتھ معاہدہ ہوگیا

فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بابراعظم کے ساتھ ناپسندیدہ فہرست میں شامل ہو گئے

کرکٹ کی بڑی خبر، قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے استعفیٰ دے دیا

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان کا نیا عالمی ریکارڈ

اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز: میانمار کے خلاف پاکستان کو 1-0 سے شکست

فاسٹ بولرعلی رضا دورہ بنگلہ دیش کیلئے سلیکٹ نہ ہو سکے، وجہ کیا بنی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی