وزیراعلیٰ سندھ نے کیماڑی میں بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا، رپورٹس طلب


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیماڑی میں بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کمشنر کراچی ، ڈی جی ہیلتھ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ سے الگ الگ رپورٹس طلب کر لی ہیں۔انہوں نے واقعے کی مکمل انکوائری رپورٹس دینے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ یہ کون سے فیکٹریز ہیں جن سے اس قسم کی خطرناک گیس کا اخراج ہو رہا ہے؟پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ سے پوچھا ہے کہ کیا ان فیکٹریوں کی کبھی بھی انسپیکشن کی گئی تھی؟ اور پیش آنے والے واقعے کے بعد کیا کارروائی کی گئی ہے؟علاوہ ازیں اسٹنٹ کمشنر بلدیہ نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو اس ضمن میں لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ علی گوٹھ کے صنعتی علاقے سے نکلنے والے زہریلے دھویں سے 18 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، غیر قانونی پلاسٹک فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں اموات کی بنیادی وجہ ہے۔اسٹنٹ کمشنر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ  آفس کی ٹیم نے سائٹ کا دورہ کیا، حالیہ متاثرہ افراد کو طبی امداد دی لیکن سینڈروم کی تشخیص نہ ہوسکی، پلاسٹک اور پتھروں کی چار فیکٹریاں سیل کی گئیں، ایک مالک سمیت پانچ ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔خط میں تحریر ہے کہ مقامی افراد کے مطابق گلے و سینے میں انفیکشن اور بخار کے کیسز سامنے آئے جس کے بعدکچھ بچے جانبرنہ ہوسکے، ان علامات کے ساتھ دن بہ دن اموات کا سلسلہ بڑھتا گیا، دھواں نکلنے والی فیکٹریوں کے خلاف ایکشن لینے کیلئے پولیس کو درخواست کی مگر درخواست کے باوجود پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔اسٹنٹ کمشنر بلدیہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اموات کی تعداد 18 ہو گئی، محکمہ صحت کی جانب سے لگائی گئی ٹیم بھی انفیکشن کا شکارہوئی، انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی سیمپل لیں جن کے ذریعے فضائی آلودگی پھیل رہی ہے۔سندھ: زہریلا کھانا کھانے سے 156 افراد متاثرآئندہ کے اقدامات کے حوالے سے اسٹنٹ کمشنر نے لکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کیماڑی آکسیجن اور ایمبولینس کے ساتھ میڈیکل کیمپ قائم کریں گے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرکیماڑی کی جانب سے انکوائری رپورٹ بھی جمع کرائی جائے گی، ایس ایس پی کیماڑی سے فیکٹری مالکان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

معذور افراد کے لیے ٹیکس فری امپورٹڈ گاڑیاں حاصل کرنا مشکل کیوں؟

قلات میں عسکریت پسندوں کا قیدیوں کی وین پر حملہ، پانچ پولیس اہلکار اغوا

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

پاکستان، انڈیا کشیدگی: وفاقی وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی جماعتوں کو آج بریفنگ دیں گے

’ٹریکنگ ڈیوائسز اور قیدیوں کا ڈی این اے ڈیٹا بیس‘، پنجاب حکومت جرائم پر قابو پانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟

آج جس میزائل کا ہم نے تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار بھی لےجاسکتا ہے،رانا ثنا کی مودی کو دھمکی

ٹیکس لا ترمیمی آرڈینس 2025 کیلئے صدر مملکت نے منظوری دے دی

قومی سلامتی کی صورتحال، وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی رہنماؤں کو ’بیک گراؤنڈ بریفنگ‘ دیں گے

پاک بھارت کشیدگی، پیر کو ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان

65 سالوں میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ

یوتھ کا ناامید ہونا بڑا مسئلہ ہے، شاہد خاقان عباسی

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مشعال ملک

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا: وزیر اعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی