انڈیا کا ٹرانس جینڈر جوڑا، جن کے حمل کا فوٹو شوٹ وائرل ہو گیا

انڈین ریاست کیرالہ میں ایک ٹرانس جینڈر جوڑے کا فوٹو شوٹ وائرل ہے، جن کے ہاں جلد ہی بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔21 سالہ ضیا پاول بہت خوش ہیں کہ ان کے 23 سالہ ساتھی زہد حاملہ ہیں اور ڈاکٹروں نے انھیں بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش 9 فروری کو ہوگی۔اگرچہ اس سے قبل ڈیلیوری کی تاریخ اگلے ماہ مقرر کی گئی تھی لیکن زہد کو ذیابیطس کی وجہ سے سوموار کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ضیا نے بی بی سی کو بتایا کہ ’اب بچے کی پیدائش 9 فروری کو ہو گی۔‘جب ان سے پوچھا گیا کہ لوگ اس بچے کی پیدائش کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں تو ضیا زور سے ہنس پڑیں۔ضیا نے کہا کہ ’ٹرانس جینڈر کمیونٹی بہت خوش ہے تاہم ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے اندر اور باہر ایسے بھی لوگ ہیں جو فرسودہ تصورات میں یقین رکھتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹرانس مردوں کے بچے نہیں ہو سکتے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘ضیا ایک لڑکے کے طور پر پیدا ہوئے لیکن انھوں نے ’ماں‘ کہلانے کا انتخاب کیا جبکہ زہد لڑکی پیدا ہوئے لیکن اب خود کو مرد کہلوانا پسند کرتے ہیں۔ان دونوں کی ملاقات تین سال قبل ریاست کے ضلع کوزی کوڈ میں ہوئی تھی۔’ڈیڑھ سال قبل ہم نے بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا‘زہد کی بیضہ دانی اور بچہ دانی کو نہیں ہٹایا گیا کیونکہ وہ ٹیسٹوسٹیرون ہارمونل تھراپی سے گزر رہی تھی جبکہ ضیا اپنی پسند کی جنس کے لیے ہارمون تھراپی سے گزر رہی تھیں۔ضیا کا کہنا ہے کہ ’تقریباً ڈیڑھ سال قبل ہم نے بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا، اس وقت ہم نے ڈاکٹر کے مشورے پر ہارمونل تھراپی بند کر دی۔‘ہم نے پوچھا کہ کیا آپ دونوں اس لیے ساتھ آئے تاکہ بچہ پیدا ہو؟ اس سوال پر ضیا نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’نہیں ہمیں بس محبت ہو گئی تھی۔‘ان کی محبت کا سلسلہ مختلف حالات میں اپنے اپنے خاندان سے علیحدگی کے طویل عرصے بعد پروان چڑھا۔ضیا نے کہا کہ ’میں ایک قدامت پسند مسلم گھرانے سے ہوں، جنھوں نے مجھے کبھی کلاسیکل رقص سیکھنے کی اجازت نہیں دی۔ وہ اتنے پرانے خیال کے تھے کہ انھوں نے میرے بال کاٹ دیے تاکہ میں رقص نہ کرسکوں۔ ایک یوتھ فیسٹیول تھا جس میں، میں نے شرکت کی اور پھر وہاں سے کبھی گھر نہیں لوٹی۔‘نارمل ڈیلیوریزہد کی کہانی بھی کچھ اسی قسم کی ہے۔ ان کا تعلق ایک مسیحی گھرانے سے ہے۔ جب زاہد نے اپنے والدین کو حمل کے بارے میں بتایا تو ان کا رویہ مثبت ہو گیا۔ وہ زہد کی حمل کے دوران مدد کرنے لگے۔لیکن کیا یہ جوڑا مالی طور پر بچے کی پرورش کرنے کے قابل بھی ہے؟ اس کے جواب میں ضیا کا کہنا ہے کہ ’زندگی گزارنا بہت مشکل ہے۔ میرے پاس چھوٹے بچوں کو ڈانس سکھانے کا کام ہے جبکہ زہد ایک اکاؤنٹنٹ ہیں۔ ابتدائی طور پر انھوں نے حکومت کی طرف سے بنائے گئے تھیرووننتاپورم کے جینڈر پارک میں کام کیا۔‘یہ بھی پڑھیےہم جنس پرست انڈین امریکی جوڑے شادی کے لیے منفرد انداز اپنانے لگےعدالتی فیصلے کے باوجود ہم جنس پرست انڈین جوڑا خوف زدہ کیوں؟'میں عورت کے جسم میں بے چین تھا'،ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ جوڑے کی پیدائش کسی بھی نارمل مرد اور عورت کی طرح ہو گی۔ ڈاکٹروں کو اس معاملے پر میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں، اس لیے ان سے تبصرہ نہیں لیا جا سکا۔پیچیدہ ہارمون تھراپیڈاکٹر مہیش ڈی ایم ایک اینڈو کرائنولوجسٹ ہیں اور وہ بنگلورو کے ایسٹر سی ایم آئی ہسپتال میں جنسی تبدیلی کے معاملات کو دیکھتے ہیں۔انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ایک بار حمل کا دور ختم ہو جانے کے بعد، وہ جنسی ہارمون تھراپی دوبارہ شروع کر سکتے ہیں اور اپنی خواہشات کو پورا کر سکتے ہیں۔ جب تک بیضہ دانی اور رحم کو نہیں ہٹا دیا جاتا تو 40 سال کی عمر تک کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔‘ڈاکٹر مہیش ایک خاتون کی جنس تبدیل کرنے کے معاملے میں شامل رہے ہیں۔ ایڈم ہیری پائلٹ بننا چاہتی تھیں اور اسی لیے انھوں نے جنس تبدیل کر عورت سے مرد بننے کا فیصلہ کا تھا۔ضیا اور زہد کو بتایا گیا ہے کہ جنس کی تبدیلی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایک بار جب ان کے سرٹیفکیٹ پر نئی جنس کا اندراج ہو جائے گا تو قانونی طور پر شادی کر سکتے ہیں۔لیکن کیا ضیا اور زہد والدین بننے والے پہلے ٹرانس جینڈر جوڑے ہیں؟ضیا نے پھر ہنستے ہوئے کہا ’ٹرانس جینڈر کمیونٹی میں ابھی تک کسی نے خود کو اصل والدین نہیں کہا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

پہلگام حملہ اور کشیدگی: پاکستان اور انڈیا کے تنازع میں چین کس کا ساتھ دے گا؟

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی