انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘


Getty Imagesگورداس پور کے کسانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف نے انھیں دو تین دن کے اندر اپنی فصلیں کاٹنے کا کہا ہے’یہاں چاروں طرف خوف ہے۔ ہم سرحد پر رہ رہے ہیں اور یہاں کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ سرحد پر رہنے والوں کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔‘’کسی حکومت نے آج تک ہمارے مسائل کا حل نہیں سوچا، ہم اس وقت بھی انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔‘خوف اور بے بسی میں ڈوبے یہ الفاظ انڈیا اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع گاؤں پنڈ روسا کے نمبردار لکھویندر سنگھ کے ہیں۔ انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد سے جہاں دنیا بھر سے اس حملے کی مذمت کی جا رہی ہے وہیں انڈیا پاکستان کے درمیان موجودہ تناؤ نے لکھویندر سنگھ سمیت سرحد پر رہنے والوں کے مسائل کئی گنا بڑھا دیے ہیں۔جہاں ہر طرف اس واقعے کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کی بات کی جا رہی ہے وہیں کچھ لوگوں کو یہ خدشہ بھی ہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جن کی روزی روٹی سیاحت پر منحصر ہے وہ اب شدید متاثر ہوں گے۔اور انھی سب کے درمیان ایسے لوگ بھی ہیں جو کشمیر کے باہر پنجاب میں انڈیا اور پاکستان کی سرحد پر رہتے ہیں اور اس وقت ان کے ذہنوں میں بہت سے خدشات اور سوالات موجود ہیں۔BBCکسانوں کے مطابق ان کے لیے اتنے کم وقت میں اپنے اناج کو ذخیرہ کرنا بہت مشکل ہےوائرل ویڈیو اور انتظامیہ کی تردیدپہلگام حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کا اثر سرحدی علاقوں میں بھی نظر آ رہا ہے۔اسی تناظر میں کچھ دن پہلے انڈیا کے علاقے امرتسر سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کہنے پر کسان سرحد پار اپنی فصل کی عجلت میں کٹائی کر رہے ہیں۔انڈین پنجاب کے گورداس پور ضلع کے کسانوں کا دعویٰ ہے کہ بی ایس ایف نے ایک میٹنگ میں انھیں ہدایت کی کہ وہ اپنی فصلیں دو سے تین دن کے اندر سرحد پار سے کاٹ لیں۔بی بی سی کسانوں کے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔دوسری جانب بعد میں ڈی سی امرتسر نے ایک بیان میں اس ویڈیو کی تردید کی ہے اور کہا کہ اس میں حقیقت کے برخلاف بات کی گئی ہے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ پولیس اور بی ایس ایف کی تصدیق کے بغیر ایسی کسی بھی معلومات کو نہ شیئر کیا جائے اور نا ہی ان پر یقین کیا جائے۔ کسانوں کا دعویٰ Getty Imagesحکام کے مطابق بی ایس ایف نے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کیںپنجاب کے ضلع گورداس پور کے گاؤں پنڈ روسا کے کسانوں کے مطابق ’دو دن پہلے بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک میٹنگ بلائی اور انھیں حکم دیا کہ وہ کہ سرحدی باڑ سے متصل اور اس کے اس پار لگی گندم کی فصل کو دو دن کے اندر کاٹ لیں۔‘بی ایس ایف حکام کے ساتھ میٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے گاؤں کے سابق سرپنچ پربھ شرن سنگھ نے کہا: ’ہمیں انھوں نے بتایا کہ بارڈر پر لگے گیٹ کے اس پار کھڑی گندم کی کٹائی کے لیے دو سے تین دن کا وقت دیا جا رہا ہے۔‘گاؤں کے کسان ہرکیرت سنگھ نے بتایا کہ ’وہاں گیٹ پر جا کر دیکھیں، ہزاروں لوگ وہاں کھڑے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کی فصل کاٹی جائے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک محدود تعداد میں ہی لوگ فصل کاٹ سکتے ہیں اور وسائل بھی کم ہیں۔‘کسانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ بڑے کسان اب بھی اپنی فصلوں کے کاٹنے کا انتظام کر سکتے ہیں، لیکن چھوٹے کسانوں کے لیے مسائل اور بھی زیادہ ہیں کیونکہ ان کے پاس اپنی مشینیں نہیں ہوتی ہیں اور انھیں اپنی فصل کی کٹائی کے لیے بڑے کسانوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔’پہلے بھی یہاں سے بھاگنا پڑا‘BBCلکھویندر سنگھ کے مطابق سرحد پر رہنے والوں کو ہمیشہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہےپیٹھ روسا کے نمبردارلکھویندر سنگھ کا بھی دعویٰ ہے کہ ’بی ایس ایف نے جلد از جلد گندم کی کٹائی کی ہدایات دی ہیں۔‘وہ کہتے ہیں کہ ’پنجاب کے لوگ ہر روز مہم چلا رہے ہیں۔ سرحد پر رہنے والے لوگوں کو ہمیشہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'انھوں نے کہا کہ ’میری عمر 67-68 سال ہے اور ہم پر یہ مظالم ڈھائے گئے کہ ہماری زمین یہاں کب سے غیر آباد ہے۔ یہاں رہنا آسان نہیں۔‘’ہمیں ایک ہی وقت میں ہدایات دی تھیں لیکن مشکلات آڑے آ گئیں۔ کچھ مشینیں ہمارے پاس تھیں اور کچھ دوست باہر سے آئے تو ان کی مدد سے سارا کام ہو گیا۔‘لکھویندر سنگھ نے الزام عائد کیا کہ ’کسی حکومت نے آج تک سرحدی کسانوں کو درپیش مسائل کا حل نہیں سوچا، اس لیے یہاں رہنے والے اس مصیبت کا شکارہوئے۔‘وہ کہتے ہیں کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ انھیں اس سے پہلے سنہ 1965 اور 1971 میں بھی اپنے گھر بار اور کھیت کھلیان چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔’ہم ذہنی اور مالی طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کو لے کر یہاں سے کسی محفوظ مقام پر جانے کی ضرورت ہے۔‘واہگہ بارڈر کی بندش سے پاکستان اور انڈیا میں سے کس کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا؟’پانی یا خون‘: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو سمیت پاکستانی سیاستدانوں کی انڈیا کو وارننگ اور مودی کے وزرا کا ردعملپہلگام حملہ: انڈین میڈیا میں کشمیری عسکریت پسند گروپ ’دا ریزسٹنس فرنٹ‘ کا نام اور شکوک و شبہاتپاکستان اور انڈیا کے درمیان تجارت بحال کرنے میں کیا رکاوٹیں ہیں؟’میرے بچوں کو وہیں پروان چڑھنا چاہیے جہاں میری فصلیں ہیں‘BBCہرکیرت سنگھ کے مطابق چھوٹے کسانوں کے لیے حالات اور بھی مشکل ہیں پنجاب کے ضلع گورداس پور میں واقع پیٹھ روسا گاؤں انڈیا اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔یہاں کے مقامی ہرکیرت سنگھ پوچھتے ہیں کہ ’جن کسانوں کے پاس وسائل نہیں ہیں وہ دو دن میں سارے کام کیسے کر سکتے ہیں؟‘وہ مزید کہتے ہیں کہ 'ہمارے لیے یہ ماحول ہر چند سال بعد پیدا ہوتا ہے اور یہ مشکل یہاں رہنے والا ہی سمجھ سکتا ہے۔‘جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے ذہن میں کوئی خوف ہے تو انھوں نے کہا کہ ’جب میری فصل کو نقصان ہو گا تو اس سے میری زندگی کی ہر چیز متاثر ہو گی۔ میرے بچوں کی پرورش میری فصلوں سے ہوتی ہے، حکومتی احکامات سے نہیں۔‘انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ’مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی بھی کہ نہیں۔‘پولیس اہلکاروں نے کیا کہا؟انڈیا کے سرحدی علاقے امرتسر کے ڈپٹی کمشنر ساکشی ساہنی نے وضاحت کی ہے کہ بارڈر سکیورٹی فورس نے کھیتوں میں لگی گندم کی کٹائی کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔ان کے مطابق اس سلسلے میں انھوں نے سکیورٹی کے اعلی حکام سے بات کی جنھوں نے واضح کیا کہ بی ایس ایف نے گاؤں میں ایسا کوئی اعلان نہیں کیا کہ کسان دو دن کے اندر خاردار تاروں کے پار موجود اپنی فصل کاٹ لیں۔انھوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسی کسی بھی گمراہ کن خبر سامنے آئے تو بی ایس ایف یا ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں سے پہلے تصدیق کی جائے۔2000 ایکڑ اراضی سرحد پر لگی باڑ کے پارBBCاسی گاؤں کے سابق سرپنچ پربھ شرن سنگھ نے زمینوں کے رقبع اور حدود کے حوالے سے بتایا کہ ’ہمارے گاؤں کی سرحد پر لگی باڑ کے اس پار 100 ایکڑ زمین ہے اور ہم سے ملحقہ ایک یا دو گاؤں کی زمین بھی ہم سے زیادہ ہے۔‘انھوں نے کہا کہ تمام دیہاتوں کے پاس ’تقریباً 2000 ایکڑ اراضی ہے جو باڑ کے اُس پار ہے۔‘ ان کے مطابق ’وہ صرف ایک سے دو مشینیں جانے دیتے تھے لیکن اب وہ کہہ رہے ہیں کہ پانچ سے 10 مشینیں لاؤ اور دو سے تین دن میں اپنی گندم کی کٹائی کرو۔‘انھوں نے بتایا کہ ’کبھی کبھار مشینیں منگوا کر ان کے اناج کو ذخیرہ کرنے کا موقع ملتا ہے تاہم اب ہمیں ڈر ہے کہ اگر وہ دروازے بند کر دیں گے تو ہمارا اناج اگنا بند ہو جائے گا اور ہمیں روٹی کے لالے پڑ جائیں گے۔‘اپنے احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’پہلے، گندم یا دھان کی کٹائی کے دوران وہ کہتے تھے کہ ایک مشین لاؤ۔ ان کا بہانہ ہوتا تھا کہ ہمارے پاس محافظ نہیں ہیں۔ اور پتہ نہیں کل انھیں اتنے محافظ کہاں سے ملے اور انھوں نے منٹوں میں گندم کاٹنے کی بات کہہ ڈالی۔‘فتح گڑھ صاحب سے سرحدی کسانوں کی مدد کے لیے آنے والے گروپندر سنگھ کہتے ہیں کہ ’پہلے ہم چار سے پانچ دن میں گندم کی کٹائی کرتے تھے اور اب انھوں نے صرف کل یا پرسوں تک اپنی گندم کٹائی کی مہلت دی ہے۔‘ان کا کہنا ہے کہ ’ہم تقریباً 15-16 سال سے یہاں کٹائی کے کام کے لیے آ رہے ہیں لیکن ایسا پہلی بار دیکھا ہے۔‘پہلگام حملہ: انڈین میڈیا میں کشمیری عسکریت پسند گروپ ’دا ریزسٹنس فرنٹ‘ کا نام اور شکوک و شبہات’پانی یا خون‘: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو سمیت پاکستانی سیاستدانوں کی انڈیا کو وارننگ اور مودی کے وزرا کا ردعملواہگہ بارڈر کی بندش سے پاکستان اور انڈیا میں سے کس کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا؟پاکستان اور انڈیا کے درمیان تجارت بحال کرنے میں کیا رکاوٹیں ہیں؟پاک انڈیا ’ورکنگ دشمنی‘ پر کسی کو اعتراض نہیںکیا آموں کی تجارت پاکستان چین دوستی کی مٹھاس بڑھانے کے ساتھ ساتھ تجارتی مسائل کی کڑواہٹ کم کر سکے گی؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔ جانیں 1 تولہ سونا سستا ہو کتنے کا ملنے لگا؟

پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں: چین

بچے چھوٹے ہیں اکیلے سفر نہیں کرسکتے۔۔ شوہر کے پاس پاکستان جانے سے کیوں روک دیا؟ بھارتی بارڈر پر پھسنی لڑکی کی روداد

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

میرے بچوں کے دل کا آپریشن ہونا تھا۔۔ بھارت نے سیاست میں انسانیت بھلا دی ! غمزدہ باپ نے پورا واقعہ سنا دیا

’میزائلوں کے ایندھن کی کھیپ‘: ایران کی سب سے اہم بندرگاہ پر دھماکہ جس نے کئی سوال کھڑے کیے

دلہن کے گرد اک دائرہ بنا لیا تا کہ۔۔ رخصتی کے وقت کیا ہوا تھا؟ عائشہ اور جنید صفدر کی طلاق سے متعلق فوٹوگرافر کے سنگین انکشافات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی