دلہن کے گرد اک دائرہ بنا لیا تا کہ۔۔ رخصتی کے وقت کیا ہوا تھا؟ عائشہ اور جنید صفدر کی طلاق سے متعلق فوٹوگرافر کے سنگین انکشافات


"مجھے جنید صفدر کی شادی کی کوریج کے لیے شریف خاندان نے بلایا تھا۔ پہلے دن میں وہاں موجود تھا، پوری فیملی بہت عزت دار اور تعاون کرنے والی تھی۔ مریم نواز خاص طور پر اپنی خوبصورتی اور وقار کے باعث نمایاں نظر آئیں۔ لیکن دلہن کی جانب سے ہمیں ہدایت دی گئی کہ اس کی کوئی تصویر نہ کھینچی جائے۔ نہ ہمیں عائشہ سیف کی انٹری کور کرنے دی گئی، نہ ہی قریب جانے دیا گیا۔ رخصتی کے وقت دلہن کے خاندان نے دلہا دلہن کے گرد دائرہ بنالیا، اور صرف دلہن کا اپنا فوٹوگرافر کوریج کر سکا۔ میں نے مجبوراً مریم نواز اور ان کے اہلخانہ کی زیادہ تصاویر لیں کیونکہ وہی ہمیں موقع فراہم کر رہے تھے۔ میں کسی پر الزام نہیں ڈال رہا، لیکن یہ سب دیکھ کر مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ رشتہ زیادہ دیر نہیں چل پائے گا۔ ایک جانب سے بہت سمجھوتے کیے جا رہے تھے اور دوسری جانب سخت رویہ تھا۔" عرفان احسن، جو پاکستان کے صفِ اول کے سیلیبریٹی فوٹوگرافر کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے آخرکار جنید صفدر کی طلاق کے حوالے سے اپنے مشہور بیان کی وضاحت کر دی۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ جنید صفدر کی شادی میں پیش آنے والے مناظر نے انہیں اسی وقت حالات کا اندازہ دے دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں شریف خاندان نے خصوصی طور پر دلہا کی سائیڈ کور کرنے کے لیے بلایا تھا۔ شادی کی ابتدا میں ماحول بہت خوشگوار تھا اور شریف فیملی نے بھرپور عزت دی، لیکن دلہن کی جانب سے مسلسل سختی اور فوٹوگرافی پر سخت پابندیاں لگائی گئیں۔ ان کے مطابق، دلہن نے صاف کہہ دیا تھا کہ اس کی کوئی تصویر نہ کھینچی جائے۔ عرفان نے مزید کہا کہ رخصتی کے وقت جب دلہن کے خاندان نے دلہا دلہن کو گھیر لیا اور صرف ایک مخصوص فوٹوگرافر کو اجازت دی، تو انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ اس تعلق میں توازن کی کمی ہے۔ اسی لیے انہیں مجبوراً مریم نواز اور دیگر اہلخانہ کی تصاویر پر توجہ دینی پڑی تاکہ کام مکمل کیا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

صرف ایک کیلا 1800 کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔ جانیں 1 تولہ سونا سستا ہو کتنے کا ملنے لگا؟

پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں: چین

بچے چھوٹے ہیں اکیلے سفر نہیں کرسکتے۔۔ شوہر کے پاس پاکستان جانے سے کیوں روک دیا؟ بھارتی بارڈر پر پھسنی لڑکی کی روداد

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

میرے بچوں کے دل کا آپریشن ہونا تھا۔۔ بھارت نے سیاست میں انسانیت بھلا دی ! غمزدہ باپ نے پورا واقعہ سنا دیا

’میزائلوں کے ایندھن کی کھیپ‘: ایران کی سب سے اہم بندرگاہ پر دھماکہ جس نے کئی سوال کھڑے کیے

دلہن کے گرد اک دائرہ بنا لیا تا کہ۔۔ رخصتی کے وقت کیا ہوا تھا؟ عائشہ اور جنید صفدر کی طلاق سے متعلق فوٹوگرافر کے سنگین انکشافات

کراچی میں سورج آگ برسانے کو تیار۔۔ پارہ کہاں تک پہنچ سکتا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ایل او سی پر فائرنگ سے دونوں اطراف کے شہری خوفزدہ: ’کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے اسی لیے ہم بنکر بنا رہے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی