بچے چھوٹے ہیں اکیلے سفر نہیں کرسکتے۔۔ شوہر کے پاس پاکستان جانے سے کیوں روک دیا؟ بھارتی بارڈر پر پھسنی لڑکی کی روداد


"میں صرف اپنے ماں باپ سے ملنے آئی تھی، اب حالات ایسے بگڑ گئے کہ بچوں کو لے کر واپس جانا بھی جرم بن گیا۔ میری خواہش تھی کہ اپنے شوہر کے پاس جلدی لوٹ جاؤں، لیکن میرا بھارتی پاسپورٹ میرے راستے کی دیوار بن گیا۔" بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ نے ایک اور خاندان کو جدائی کے کرب میں مبتلا کر دیا۔ اتر پردیش کے میرٹھ کی رہائشی ثنا، جو 2020 میں کراچی کے ایک نوجوان سے رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، اپنے بچوں کے ساتھ اپنے والدین سے ملنے آئی تھیں۔ مگر پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ان کی واپسی کا راستہ بند کر دیا۔ ثنا نے اپنے مختصر 45 دن کے ویزے پر اپنے آبائی گاؤں سردھانا کا سفر کیا تھا اور وہاں گیارہ دن قیام کیا۔ حملے کے بعد جب حکومت نے پاکستانی وزٹ ویزے پر آئے افراد کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تو ثنا نے فوراً واپسی کا فیصلہ کیا۔ لیکن جب وہ اٹاری-واہگہ بارڈر پر پہنچیں تو بھارتی حکام نے انہیں روک دیا۔ وجہ صرف یہ بنی کہ ان کے پاس بھارتی پاسپورٹ تھا، جبکہ ان کے دونوں کمسن بچے، مصطفیٰ اور ماہ نور، پاکستانی پاسپورٹ رکھتے تھے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اگرچہ بچوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی گئی، لیکن کم عمری کے سبب انہیں اکیلے جانے نہیں دیا جا سکا۔ دوسری طرف، پاکستانی قوانین کے مطابق ثنا نو سال مکمل ہونے تک پاکستانی شہریت حاصل نہیں کر سکتیں۔ ثنا کی کہانی ان بے شمار خاندانوں کی نمائندگی کرتی ہے جو دو ملکوں کی سیاست کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے نہ صرف ویزے منسوخ کیے بلکہ وزٹ پر آئے مہمانوں کو فوری وطن واپسی پر مجبور بھی کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔ جانیں 1 تولہ سونا سستا ہو کتنے کا ملنے لگا؟

پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں: چین

بچے چھوٹے ہیں اکیلے سفر نہیں کرسکتے۔۔ شوہر کے پاس پاکستان جانے سے کیوں روک دیا؟ بھارتی بارڈر پر پھسنی لڑکی کی روداد

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

میرے بچوں کے دل کا آپریشن ہونا تھا۔۔ بھارت نے سیاست میں انسانیت بھلا دی ! غمزدہ باپ نے پورا واقعہ سنا دیا

’میزائلوں کے ایندھن کی کھیپ‘: ایران کی سب سے اہم بندرگاہ پر دھماکہ جس نے کئی سوال کھڑے کیے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی