صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز


"یہاں ایک کیلا خریدنے کے لیے بھی جیب خالی کرنا پڑتی ہے کیونکہ اس کی قیمت پانچ پاؤنڈ یعنی تقریباً 1870 روپے بنتی ہے۔ کھانے پینے کی عام چیزیں بھی ایسی قیمتوں پر مل رہی ہیں کہ جیسے کوئی لگژری سامان خرید رہے ہوں۔" دنیا کے سب سے مہنگے ایئرپورٹ کا تاج اس وقت ترکیہ کے استنبول ایئرپورٹ کے سر پر ہے، جہاں مسافروں کو ہر چھوٹی بڑی چیز کے لیے بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ برطانوی اخبار 'دی مرر' کی رپورٹ کے مطابق یہاں مہنگائی نے تمام حدیں پار کر لی ہیں، جہاں ایک سادہ سا کیلا بھی جیب پر بجلی بن کر گرتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Van Travels | Dallas & Travel Content Creator (@vantravels_) ایئرپورٹ پر 90 گرام کی معمولی سی لذانیا 21 پاؤنڈز یعنی تقریباً 7 ہزار 850 روپے میں بیچی جا رہی ہے، جبکہ ایک کروساں کی قیمت ساڑھے چار سے پانچ ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔ اٹالین چکن سلاد کے دام بھی سن کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں، جو 15 پاؤنڈز یعنی ساڑھے 5 ہزار روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں صرف مقامی دکانیں ہی نہیں، بلکہ دنیا کی مشہور فاسٹ فوڈ چینز جیسے برگر کنگ اور میکڈونلڈز بھی آسمانی نرخ وصول کر رہی ہیں۔ یوں لگتا ہے جیسے استنبول ایئرپورٹ پر کھانا خریدنا اب ایک مشکل ترین پرتعیش تجربہ بن چکا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by speakinturkish (@speakinturkish) دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں شامل استنبول ہوائی اڈہ روزانہ تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار مسافروں کی میزبانی کرتا ہے۔ یورپ اور ایشیا کے سنگم پر واقع یہ ایئرپورٹ، جو کبھی سیاحوں کی جنت کہلاتا تھا، اب مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے عالمی خبروں میں آ گیا ہے۔ مسافر شدید غصے میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر شکایات کی بھرمار ہے، جہاں صارفین نے اشیاء کی قیمتوں کو 'لوٹ مار' اور 'بدترین استحصال' قرار دیا ہے۔ کئی لوگ حیران ہیں کہ آخر ایک عام سی کھانے پینے کی چیز بھی اس قدر مہنگی کیسے ہو سکتی ہے۔ سوال اب یہ اٹھ رہا ہے کہ یہ قیمتیں واقعی ضروری اخراجات کی وجہ سے ہیں یا صرف مسافروں کی مجبوریوں کو کیش کرایا جا رہا ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔ جانیں 1 تولہ سونا سستا ہو کتنے کا ملنے لگا؟

پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں: چین

بچے چھوٹے ہیں اکیلے سفر نہیں کرسکتے۔۔ شوہر کے پاس پاکستان جانے سے کیوں روک دیا؟ بھارتی بارڈر پر پھسنی لڑکی کی روداد

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

میرے بچوں کے دل کا آپریشن ہونا تھا۔۔ بھارت نے سیاست میں انسانیت بھلا دی ! غمزدہ باپ نے پورا واقعہ سنا دیا

’میزائلوں کے ایندھن کی کھیپ‘: ایران کی سب سے اہم بندرگاہ پر دھماکہ جس نے کئی سوال کھڑے کیے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی