شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت  ہوئی۔وکیل کا کہنا تھا کہ  شیخ رشید نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا  کہ وہ جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ  رہے ہیں۔ شیخ رشید کا بیان نشر ہونے سے دو روز قبل ہی ان کیخلاف  مقدمہ درج ہوگیا تھا۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کے سامنے بھی قتل ہوجائے تو مقدمہ اتنی جلدی درج نہیں ہوتا، پولیس نے خود انکوائری کی اور مقدمہ بھی درج کر دیا۔عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے، عمران خان کے خلاف قتل کی سازش ہو رہی جس پر مقدمہ نہیں بنایا جارہا۔ البتہ آصف زرداری کی بدنامی پر مقدمہ درج کردیا گیا۔انہوں نے الزام عائد کیے کہ شیخ رشید کے گھر  پر رات کو دھاوا بولا گیا، ساڑھے7 لاکھ سے زیادہ کیش پولیس لےگئی،  متعدد قیمتی تحفے بھی پولیس لےگئی، پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی ساتھ لے گئی۔انہوں نے دلائل دیے کہ شیخ رشید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران  پولیس کو کچھ برآمد نہیں ہوا، مقدمہ صرف سیاسی انتقام لینے کے لیے درج کیا گیا ہے۔ شیخ رشید سے اب کوئی تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جائے، ہائی کورٹ نے بھی فیصلے میں مزید کسی کارروائی سے روک دیا ہے۔جج کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے اسپتال میں وزیر داخلہ کے خلاف بیان دیا، کیا شیخ رشید کے الزامات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ نہیں؟پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشیدکی جانب سے عمران خان کو قتل کرانےکا آصف زرداری کا بیان چھوٹا نہیں،وہ دو بڑے سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے بیان سے سوسائٹی میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے، شیخ رشید بہت مشکل سے گرفتار ہوئے، ضمانت ملی تو بھاگ جائیں گے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

پہلگام حملہ اور کشیدگی: پاکستان اور انڈیا کے تنازع میں چین کس کا ساتھ دے گا؟

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی