کون بنے گا این اے 22 مردان کا فاتح، سنسنی خیز عوامی رائے


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 22 کی عوام نے انتخابات سے قبل ہی اپنے رائے سے فاتح کا اعلان کر دیا۔مردان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 22 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عاطف خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار امیر حیدر ہوتی کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار امیر حیدر ہوتی 2008 میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کے کم عمر وزیر اعلیٰ بنے تھے اور انہی کے دور میں سرحد کو خیبر پختونخوا کا نام دیا گیا۔2018 میں عاطف خان کو قومی اسمبلی کی نشست پر 200 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی اور امیر حیدر ہوتی کامیاب قرار پائے تھے۔ اگلے انتخابات کے لیے ایک بار پھر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار امیر حیدر ہوتی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عاطف خان مدمقابل ہیں۔لوگوں کا کہنا تھا کہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے بھی ہیں جھوٹ نہیں بولتے، ایماندار ہیں جبکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھا دیئے ہیں اور آج عوام آٹا خریدنے کے لیے دس بار سوچتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: عاطف خان کے ووٹرز نے صحت کارڈ کو بنیاد بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی عوام کو صحت کارڈ جیسی سہولیات فراہم کیں جس کی وجہ سے لوگ اپنا علاج اچھے اسپتالوں میں کرا سکتے ہیں۔امیر حیدر ہوتی کے بارے میں لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں ںے حلقے میں بہت زیادہ ترقیاتی کام کیے ہیں لیکن ان کے مقابلے میں عاطف خان نے بہت کم کام کرائے ہیں۔ امیر حیدر ہوتی اپنے حلقے کی عوام کے لیے سوچتے ہیں اور وہ جب کامیاب ہو کر آتے ہیں حلقے میں ترقیاتی کام ہوتے ہیں۔حلقے کے لوگوں ںے مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس بار ووٹ مسلم لیگ ن کے لیے ہو گا انہوں ںے ملک کی ترقی کے لیے جیتنے کام کیے ہیں اتنے کسی بھی سیاسی جماعت نے نہیں کیے۔ہم نیوز کے سروے میں سب سے زیادہ عوامی رائے امیر حیدر ہوتی اور عاطف خان کے لیے تھی جبکہ دیگر جماعتوں کے سپورٹر بہت کم نظر آئے۔ اس دوران بیشتر لوگ سیاستدانوں سے بیزار نظر آئے انہوں ںے کہا کہ ہم سب کو آزما چکے کسی نے بھی بہتر کارکردگی نہیں دکھائی اس لیے اس بار کسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

پہلگام حملہ اور کشیدگی: پاکستان اور انڈیا کے تنازع میں چین کس کا ساتھ دے گا؟

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔ جانیں 1 تولہ سونا سستا ہو کتنے کا ملنے لگا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی