بریت کی درخواست مسترد، شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے سے بریت کی درخواست مسترد کردی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف فردِ جرم عائد ہونے سے متعلق سماعت ہوئی۔شہباز گِل کے وکیل اور اسپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان پر 27 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔شہباز گل کے وکیل شہریار طارق ایڈووکیٹ نے کہا کہ وفاقی یا صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر مقدمہ درج نہیں کرایا جا سکتا، ایف آئی آر اندراج کے لیے قانونی تقاضے پورے نہ ہوں تو تمام کارروائی غیرقانونی قرار پائے گی۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ واحد کمپلیننٹ ہے جس میں شکایت کنندہ مرضی کی دفعات لکھ کر پولیس کو دیتا ہے، پولیس شکایت پر اپنا مائنڈ اپلائی کیے بغیر ایف آئی آر درج کر دیتی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمپلیننٹ آخر کار مجسٹریٹ ہے، اس کو قانون کا تو علم ہو گا۔شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ اجازت 10 اگست کو ملی تو 8 اگست کو انہوں نے کیسے شکایت درج کرائی؟ کمپلیننٹ نے تفتیشی افسر کو بیان سے متعلق یو ایس بی جمع کرائی، یو ایس بیز کو قانون شہادت اور سپریم کورٹ فیصلوں کے تناظر میں دیکھا جائے گا، ماڈرن ڈیوائسز کو بطور دستاویز دیکھنے کے لیے طے شدہ اصول دیکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ٹرانزیکشنز آرڈیننس کے تحت اس کو دیکھا جائے گا، دیکھنا ہو گا کہ کیا یہ قانون شہادت کے تحت قابل قبول شہادت بھی ہے یا نہیں؟ کورٹ میں پیش کی گئی یو ایس بی سربمہر نہیں تھی، معلوم نہیں کہ کورٹ میں پیش کی گئی یو ایس بی کا کیا سیریل نمبر ہے؟عدالت نے کہا کہ آپ کاکہنا یہ ہے کہ فرد جرم عائد کرنے سے قبل ہمیں مٹیریل کا جائزہ لینا چاہیے۔شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے مٹیریل دیکھ کر ہی فرد جرم عائد کرنی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

نوشکی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص جان پر کھیل کر ٹرک آبادی سے دور لے گیا

پاکستان اور انڈیا کی فوجی طاقت کا موازنہ: لاکھوں کی فوج سے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز تک

حج کے لیے ’کوٹہ سسٹم‘: پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک یہ کیسے طے کرتے ہیں کہ کون حج کرے گا اور کسے انتظار کرنا ہو گا؟

نوشکی میں تیل بردار ٹرک میں آگ: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص اپنی جان پر کھیل کر ٹرک کو آبادی سے دور لے گیا

آؤ تمھیں چائے پلاتا ہوں۔۔ شاہد آفریدی کا فوجی شرٹ میں شیکھر دھون کو کرارا جواب ! بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے پاکستانی مریضوں کی واپسی: ’بچوں کے دل کا کیا علاج ہوتا، ہمارا تو اپنا دل کرچی کرچی ہو گیا‘

سمارٹ فون، سیمی کنڈکٹر اور جوتے: چین اور امریکہ کی تجارتی جنگ سے فائدہ اٹھانے والے ممالک اب مشکل میں کیوں؟

پہلگام حملے کے بعد ’سکیورٹی ناکامی‘ پر انڈیا میں اٹھنے والے سوال جن کے جواب اب تک نہیں مل پائے

پاکستان اور انڈیا کی ’بلیم گیم‘ کے بعد ’میم گیم‘: ’انھوں نے جنگ کو بھی کھیل سمجھ لیا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی