
سوشل میڈیا پر سعودی عرب کی ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ کچھ یوں سمیٹی کہ خوف بھی طاری ہوا اور افسردگی بھی ہونے لگی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے مکہ تک عمرہ زائرین اور حاجیوں کو لے جانے والے بس ڈرائیور نے کچھ ایسا بتایا کہ سب کے رونگٹے ہی کھڑے ہو گئے۔
سر پر ٹوپی، شلوار کمیز پہنے اور اردو زبان بولنے والا یہ بس ڈرائیور پاکستانی معلوم ہو رہا تھا، تاہم ڈرائیور گزشتہ 20 سال سے اس روٹ پر بس چلا رہا ہے۔
ویڈیو میں ڈرائیور نے بتایا کہ اس راستے پر گزشتہ 20 سال کے دوران کوئی ہریالی نظر نہیں آتی تھی، تاہم اب یہاں ہریالی اور پودے خوب کھل رہے ہیں۔
یہ سب بتاتے ہوئے صارف نے اس منظر کی طرف بھی کیمرہ دکھایا، جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے، سوشل میڈیا پر ویڈیو کافی وائرل ہو گئی ہے۔
ساتھ ہی صارف نے آقائے دو جہاں ﷺ کی جانب سے بتائی گئی قیامت کی نشانی سے متعلق بتایا کہ قیامت سے پہلے سعودی عرب میں ہریالی لوٹ آئے گی۔