
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 30 دن کے لیے نظر بند کر دیئے گئے۔ڈپٹی کمشنرلاہور کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نائب چیئرمی شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دی تھی۔