
پیرس: ایف اے ٹی ایف (فیٹف) نے روس کی رکنیت معطل کر دی۔ایف اے ٹی ایف کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روس کی رکنیت یوکرین جنگ کے باعث معطل کی گئی ہے اور پہلی مرتبہ ایف اے ٹی ایف کے کسی رکن کو معطل کیا گیا ہے۔فیٹف کے صدر نے کہا کہ روس کو مؤثر طریقے سے تنظیم سے الگ کیا گیا ہے۔یہ بھی پڑھیں: دوسری جانب فیٹف اعلامیہ کے مطابق نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا جبکہ مراکش اور کمبوڈیا کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔