عمران خان کی پیشی پر توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج، 25 گرفتار


پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی آمد پر توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقدمہ 353/7ATA ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ‘مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ ’ہجوم میں سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحے سمیت افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔‘ترجمان اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ’ایک منصوبے کے تحت جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ پر حملے کی کوشش کی گئی۔‘اسلام آباد پولیس کے مطابق ’اس حوالے سے 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور مختلف صوبوں میں ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔‘’ایک سیاسی جماعت کے رہنما ہجوم کی قیادت کررہے تھے جنہوں نے عوام کو نقصان کے لیے اُکسایا اور توڑ پھوڑ کے لیے آمادہ کیا۔‘ترجمان کا کہنا ہے کہ ’جوڈیشل کمپلیکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ پولیس نے حکمت عملی سے ہائی کورٹ میں ایسے کسی ممکنہ اقدام کو روکا۔‘اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا تھا کہ ’احاطہ عدالت سے جن افراد نے دروازہ کھولنے میں معاونت کی ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔‘پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ’سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ایسے افراد کی شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے۔‘جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتاریوں کے لئے مختلف صوبوں میں پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں،سیاسی جماعت کے رہنما ہجوم کی قیادت کررہے تھے جنہوں نے عوام کو نقصان کے لئے اکسایا اور توڑ پھوڑ کے لئے آمادہ کیا۔— Islamabad Police (@ICT_Police) February 28, 2023ترجمان نے تنبیہہ کی تھی کہ ’اگر ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں حاضری کے دوران اگر یہ عمل دہرایا گیا تو طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف منگل کے روز اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں چار مقدمات کی سماعت تھی۔الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے مقدمے میں عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت منظور ہوئی جبکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کنفرم کی۔توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

قومی سلامتی کے نئے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کون ہیں؟

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پاکستان میں حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

پہلگام واقعہ: شہباز شریف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، وزیراعظم نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی بین الاقوامی ثالثی کی اپیل

پاکستان پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

اسٹرکچرل ریفارمز میں کامیاب ہوگئے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

لنڈی کوتل میں خواتین کی پہلی کُھلی کچہری، ’بات کرنے کا موقع ملنا ہی حیرت انگیز ہے‘

پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے: نائب وزیراعظم

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی