پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع


حکمران جماعت کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے مذمتی قرارداد جمع کرادی۔ عظمیٰ کاردار کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بھارت کے فالس فلیگ پہلگام آپریشن اور جنگی جنون کو یکسر مسترد کرتا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی افواج اور عوام اپنی حفاظت کرنا جانتے ہیں، پاکستان بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔متن کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، ہماری آرمڈ فورس اور انٹیلیجنس اداروں سے بھارت خوف زدہ ہے۔ عظمیٰ کاردار نے قرارداد میں کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم نہتے کشمیریوں پر ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے، پانی ہماری لائف لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پوری دنیا بھارت کو ایک غیر ذمہ دار ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

پہلگام واقعہ: شہباز شریف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، وزیراعظم نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی بین الاقوامی ثالثی کی اپیل

پاکستان پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

اسٹرکچرل ریفارمز میں کامیاب ہوگئے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

لنڈی کوتل میں خواتین کی پہلی کُھلی کچہری، ’بات کرنے کا موقع ملنا ہی حیرت انگیز ہے‘

پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے: نائب وزیراعظم

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر

بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، اس سے زیادہ سخت جواب دیں گے، وزیر دفاع

زبانی قول و قرار، بلوچستان میں نکاح نامے کا رجحان کیوں نہیں؟

ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی

اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر اہم پریس کانفرنس کچھ دیر بعد

ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی