بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، اس سے زیادہ سخت جواب دیں گے، وزیر دفاع


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، اس سے زیادہ ہم طاقت کا جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے۔ وزیر دفاع خواجہ اصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آئے۔وزیر دفاع نے کہا کہ شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ معاملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں، عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے، اپنی بی جے پی حکومت کو جب بھی ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ پاکستان کو کسی نہ کسی مسئلے میں شامل کرتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری طرف سے جنگ کا آغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا اس سے زیادہ ہم طاقت کا جواب دیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

پہلگام واقعہ: شہباز شریف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، وزیراعظم نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی بین الاقوامی ثالثی کی اپیل

پاکستان پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

اسٹرکچرل ریفارمز میں کامیاب ہوگئے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

لنڈی کوتل میں خواتین کی پہلی کُھلی کچہری، ’بات کرنے کا موقع ملنا ہی حیرت انگیز ہے‘

پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے: نائب وزیراعظم

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر

بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، اس سے زیادہ سخت جواب دیں گے، وزیر دفاع

زبانی قول و قرار، بلوچستان میں نکاح نامے کا رجحان کیوں نہیں؟

ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی

اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر اہم پریس کانفرنس کچھ دیر بعد

ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی