
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو پاکستان کی قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب بدھ کی شام اس نئی تقرری کا نوٹیفیکشن میڈیا کو جاری کیا گیا جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو یہ اضافی عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو گزشتہ سال ستمبر میں آئی ایس آئی کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پنجاب کے ضلع سرگودھا کے تحصیل شاہ پور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام محمد تھے۔وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 80ویں لانگ کورس کے گریجویٹ ہیں اور پاسنگ آؤٹ پر انہیں اعزازی شمشیر سے نوازا گیا تھا۔اس کے بعد انہوں نے امریکہ میں فورٹ لیونورتھ اور لندن کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز میں تعلیم حاصل کی۔لفٹننٹ جنرل عاصم ملک نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور وہ آئی ایس آئی کے پہلے پی ایچ ڈی ڈائریکٹر جنرل ہیں۔فوجی کیریئرلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے1989 میں 12 بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں چیف انسٹرکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔بلوچستان میں 41 ویں انفینٹری ڈویژن اور وزیرستان میں ایک انفینٹری بریگیڈ کی کمان کی۔انہوں نے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں کام کیا۔ اس کے بعد راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی مقرر ہوئے۔آپ کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 23 ستمبر 2024 کو ڈی جی آئی ایس مقرر کیا گیا اور انہوں نے 30 ستمبر 2024 کو چارج سنبھالا۔ان کو لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا۔