عمران خان کا ہفتے سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعلان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک قبضہ گروپ بیٹھا ہوا ہے، انہوں نے لوگو ں کے بنیادی حقوق ختم کیے، یہ لوگ آکشن کے ذریعے اقتدار میں آتے ہیں، انہوں نے باہر کی قوتوں کو ملا کر حکومت گرانے کی سازش کی، نیب قانون میں ترمیم کر کے 1100ارب روپے معاف کروائے، یہ لوگ الیکشن سے ڈرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ہر ممکن کوشش کہ کسی طرح انتخابات نہ ہوں، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، قوم اس ملک میں رول آف لا کیلئے ترسی ہوئی ہے، پہلے بھی ایسے فیصلے ہوتے تو ملک آج بہت آگے چلا جاتا، انہوں نے جوڈیشری کو تقسیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ججز نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن کروانے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیرقانون کا بیان شرمناک ہے، وزیرقانون کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، ن لیگ ہمیشہ انصاف سے بھاگتی ہے۔عمران خان نے کہا پانچ ججز نے کہا کہ 90 دن سے آگے الیکشن نہیں جا سکتا، یہ آزاد عدلیہ کبھی نہیں چاہتے، پاکستان کی جمہوریت کو انہوں نے نقصان پہنچایا، سپریم کورٹ اور عدلیہ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، آج پاکستان کے نوجوانوں میں وہ شعور ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا، آج پاکستان بدل چکا ہے، قوم سارے ایشوز سمجھ چکی ہے، ہم نےجیل بھرو تحریک کو ختم کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تمام ا ضلاع میں جلسے کرے گی، کیسے قرضے واپس کرنے ہیں ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں، انہوں نے پاکستان کو بند گلی میں پہنچایا، ہفتے کی رات کو آپ کے سامنے میں روڈ میپ رکھوں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نگران حکومت میں ہمارے دشمن کو بٹھایا ہے،  پہلے 15 سے 20 فیصد رقم دیکر آپ توشہ خانہ کے تحائف رکھ سکتے تھے، ہم نے توشہ خانہ کی رقم 20 سے بڑھا کر 50 فیصد کی،50 فیصد رقم کی ادائیگی کے بعد وہ چیز آپ کی ہوجاتی ہے، چیلنج کرتا ہوں جس دن یہ عدالت میں جائے گا یہ کیس فارغ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ توشہ خانہ سے گاڑی نہیں نکال سکتے،  نواز شریف نے 4 گاڑیاں توشہ خانہ سے رکھیں، نواز شریف گاڑیاں استعمال کرکے 8 سال بعد کہتا ہے توشہ خانہ میں پیسے دیکر لیتا ہوں،  آصف زرداری نے توشہ خانہ سے 4 گاڑیاں نکالیں، آصف زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں خریدی نہیں بلکہ چوری کیں۔کونسی جیل بھرو تحریک؟ مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا، تحریک شروع ہو گی جب تم جیل جاؤ گے، مریم اورنگزیبعمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے نیب اور ایف آئی اے کے پاس24 ارب روپے کے کیسز تھے جومعاف ہوئے، نوازشریف اور مریم نواز پر مے فیئر فلیٹ کے کیس ہیں، مے فیئرکے 4 فلیٹ کی قیمت 5 ارب روپے نکلی، انہوں نے خود تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر ڈھائی کروڑ کا کیس ہے جو معاف ہوچکا، آصف زرداری پر 37 ارب روپے کے کیسز ہیں، ان لوگوں کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا، الیکشن کمیشن ان لوگوں سے فنڈنگ کے بارے میں کیوں نہیں پوچھتا؟عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام جماعتوں کے کیسز ایک ساتھ سنے جائیں، جیل بھرو تحریک میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، یہ لوگ ملک کو وہاں دھکیل رہے ہیں جہاں سے کوئی نہیں نکال سکتا، مجھ پر حملہ ہوا لیکن اللہ نے مجھے بچایا، مجھ پر حملہ ہوا تو3 افراد کے نام بتائے، مجھ پر ہونے والے حملے سے متعلق نوازشریف کو لندن میں پتہ تھا۔عمران خان نے استفسار کیا نگراں حکومت کو جے آئی ٹی ختم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟  نگراں حکومت نے جے آئی ٹی میں اپنے لوگ لگائے، پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ یہ 4 لوگ جے آئی ٹی کو سبوتاژ کر رہے ہیں، یہ لوگ میرے اوپر ایک بار پھر حملہ کرائیں گے، یہ لوگ خوفزدہ ہیں مجھ پر ایک اور حملہ ہونے والا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں وکلا نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عدالت نے پولیس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ پہنچا تو وہاں کوئی پولیس سیکیورٹی نہیں تھی، مجھے وہ لوگ تحفظ فراہم کر رہے ہیں جن سے خطرہ ہے، عدالت نے مجھے کہا کہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو آپ لوگ ذمہ دار ہوں گے، اب میں سوال کرتا ہوں کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہو گا ؟عمران خان مارچ میں نااہل ہوجائیں گے،جیل بھی جائیں گے، منظوروسان کی پیش گوئیویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا نام سن کر پی ڈی ایم کی ٹانگیں کانپ جاتی ہیں، ایک طرف مہنگائی تو دوسری طرف بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ملک پر قرض چڑھ رہا ہے اور ان لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’ہزاروں لوگوں کو بھوکا مار دیں گے‘، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی پر غور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر

باہمی اتفاق تک نہریں نہیں بنے گی،وزیراعلیٰ سندھ

حج آپریشن کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی، جانیے

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں: وزیر دفاع

سی ایس ایس 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سرحد پر افواجِ پاکستان کی قوت میں اضافہ، وزیردفاع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا

شمالی وزیرستان میں کارروائی، تین روز میں 71 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

ضلع نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ بھڑکنے سے 40 افراد جھلس کر زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی