
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے منفرد سروس “اجازت آپ کی” متعارف کرا دی۔نادرا ترجمان کے مطابق نادرا کی شروع کردہ نئی سروس کے ذریعے آپ اپنی تصدیق کا عمل بغیر کسی مشکل کے با آسانی مکمل کر سکیں گے اور نئی سروس کے آغاز سے شہریوں کو با اختیار بنانے اور ذاتی معلومات محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔نادرا سروس پر ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار شہریوں کے ہاتھ میں ہو گا اور سروس سے شناختی کارڈ کی تصدیق متعلقہ شہری کی رضامندی سے کی جائے گی جبکہ سروس سے شہری کا حساس ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہے گا۔خدمات فراہم کرنے والے ادارے بشمول بینک کسی بھی شہری کی ذاتی معلومات استعمال کرنے سے پہلے شہری سے پاس کوڈ کے ذریعے اجازت لیں گے۔ کا شہریوں کی ذاتی معلومات کے یقینی تحفظ کی جانب انقلابی قدمہم نے ‘اجازت آپ کی’ سروس متعارف کرا دیشہریوں کی ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار اب شہریوں کے اپنے ہاتھ میںشناختی کارڈ کی تصدیق اب متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائے گی۔ 1/ pic.twitter.com/pyBrduuPSM— Tariq Malik ™ (@ReplyTariq) March 2, 2023چیئرمین نادرا طارق ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہریوں سے کہا کہ وہ اپنا زیر استعمال موبائل نمبر نادرا کے ساتھ رجسٹر کرائیں اور پاس کوڈ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ شناختی معلومات کی تصدیق کی کارروائیوں میں 6 ہندسوں کا پاس کوڈ متعلقہ شہری کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھجوایا جائے گا۔ رجسٹریشن کے لیے اپنا 13 ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر 8009 پر بھیجیں۔خدمات فراہم کرنے والے ادارے بشمول بینک کسی بھی شہری کی ذاتی معلومات استعمال کرنے سے پہلے شہری سے پاس کوڈ کے ذریعے اجازت لیں گے۔اپنا زیر استعمال موبائل نمبر نادرا کے ساتھ رجسٹر کرائیں اور پاس کوڈ حاصل کریں۔رجسٹریشن کیلئے اپنا 13 ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر 8009 پر بھیجیں۔2/2— Tariq Malik ™ (@ReplyTariq) March 2, 2023