وزیراعظم کی جدید الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کی ہدایت


وزیراعظم شہباز شریف نے جدید سفری ذرائع کو فروغ دینے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے سمیت دیگر اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ اور صنعت کی ترقی کے لیے پالیسی سازی و حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اس پر مشاورت بھی کی گئی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ الیکٹرک موٹر سائیکل، اسکوٹیز، تھری ویلرز، کاریں اور بسوں جیسے جدید سفری ذرائع کو تیزی سے فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ مستقبل کے ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کے لیے الیکٹرک وہیکلز کی توسیع ناگزیر ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ ملک بھر میں چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ پوائنٹس کے قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ سہولیات باآسانی میسر آئیں۔ انہوں نے صنعتی شعبے کی استعداد بڑھانے پر بھی زور دیا تاکہ ملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی مقامی پیداوار کو فروغ ملے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کی جائے اور اسے کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے تاکہ اس پر جلد از جلد عمل درآمد شروع ہو سکے۔اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور اپنی آرا پیش کیں۔شرکا نے وزیر اعظم کو پالیسی کے مختلف پہلوؤں اور اس پر عملدرآمد کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاسپورٹ رولزمیں ترمیم، بیرون ملک سیاسی پناہ کے حامل تمام پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

بلوچستان کے ساحلی شہرپسنی میں زلزلے نے خشکی اورسمندری علاقوں کو لرزا دیا

پی پی پی کا وفاق کو وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے دو ٹوک جواب، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین بحال نہ ہو سکے

ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیں

پنجاب میں غیرمعیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو

عالمی برادری ایران اسرائیل تصادم روکنے میں فعال کردارادا کرے ، بلاول بھٹو زرداری

سولر پینلز پراگر ٹیکس عائد کیا گیا تو پیپلز پارٹی بجٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی:وزیراعلیٰ سندھ

نوجوانوں کو بااختیاربنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کی جدید الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کی ہدایت

پاکستان میں گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس کا خطرناک رجحان، سسٹم کی ناکامی یا ملی بھگت؟

پاکستان کی سفارتی محاذ پربڑی کامیابی، بھارت کو فیٹف میں بھی بدستورشکست

وزیراعلیٰ سندھ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس: وفاق سے شکوے، عوام سے نئے وعدے

اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی