اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر


پاکستان کے اقوام متحدہ میں مندوب عاصم افتخار احمد نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کی ایران کے خلاف ’بلاجواز اور غیرقانونی‘ جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایران سے متعلق قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران اپنے دفاع میں حملے کا حق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اظہار یکجہتی میں اپنے برادر بھائی ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستانی سفیر نے حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حملہ کر کے جمہوریہ ایران کی خودمختاری و علاقائی سالمیت اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس کھلی اشتعال انگیزی کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے جو امن و سلامتی کے علاوہ پورے خطے اور دیگر علاقوں کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔اسرائیل نے جمعے کی علی الصبح ایران پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت دیگر اعلٰی عہدیدار اور سائنسدان ہلاک ہوئے۔ایران نے جمعے کی رات کو جوابی حملے میں اسرائیل پر متعدد میزائل جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہوئے جبکہ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاسپورٹ رولزمیں ترمیم، بیرون ملک سیاسی پناہ کے حامل تمام پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

بلوچستان کے ساحلی شہرپسنی میں زلزلے نے خشکی اورسمندری علاقوں کو لرزا دیا

پی پی پی کا وفاق کو وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے دو ٹوک جواب، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین بحال نہ ہو سکے

ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیں

پنجاب میں غیرمعیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو

عالمی برادری ایران اسرائیل تصادم روکنے میں فعال کردارادا کرے ، بلاول بھٹو زرداری

سولر پینلز پراگر ٹیکس عائد کیا گیا تو پیپلز پارٹی بجٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی:وزیراعلیٰ سندھ

نوجوانوں کو بااختیاربنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کی جدید الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کی ہدایت

پاکستان میں گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس کا خطرناک رجحان، سسٹم کی ناکامی یا ملی بھگت؟

پاکستان کی سفارتی محاذ پربڑی کامیابی، بھارت کو فیٹف میں بھی بدستورشکست

وزیراعلیٰ سندھ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس: وفاق سے شکوے، عوام سے نئے وعدے

اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی