صدر کا 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کا اعلان


صدر مملکت عارف علوی نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔جمعے کو صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں انتخابات کے لیے صدر مملکت کو 30 اپریل سے سات مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط لکھا ہے جس میں صوبہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل سے سات مئی تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق جمعے کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کے علاوہ سینیئر افسران  نے شرکت کی۔’صدر مملکت  کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لیے تیار ہے۔‘پریس ریلیز میں مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو بھی مراسلہ  بھیجا ہے جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن جواب کا منتظر ہے۔دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے شیڈول معطل کر دیا ہے۔جمعے کو سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کی منظوری اور ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا ہے۔خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی  کُل 24 نشستوں پر ضمنی انتخابت ہونے تھے۔پشاور ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پیتحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے موقف اپنایا کہ بغیر ویریفکیشن ممبران کے استعفے منظور کیے، جب پی ٹی آئی قیادت نے 123 ممبران کے استعفے ایک ساتھ منظور کرنے کا کہا تو اس وقت سپیکر نے منظور نہیں کیے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 14 جنوری کے بعد حالات تبدیل ہوئے تو پی ٹی آئی نے دوبارہ اسمبلی جانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ کیا ممبران نے استعفیٰ واپس لینے کے لیے سپیکر سے رابطہ کیا تھا۔بیرسٹر گوہر خان نے جواب میں کہا کہ ’پارٹی چیئرمین عمران خان نے میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ہم اسمبلی واپس جا رہے ہیں اور یہ کافی ہوتا ہے۔‘علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے عدالت سے 16 مارچ کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ثناء اللہ نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی ارکان نے استعفے دیے اور اس کے بعد سپیکر کے پاس نہیں گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور تمام انتظامات مکمل ہیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے: ایک لیویز اہلکار ہلاک، سات مسافر زخمی

ایک خانہ بدوش سمگلر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

ایک خانہ بدوش سمگر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس

اسحٰق ڈار کی کاجا کلاس سے ٹیلی فونک گفتگو

جامعہ پشاور میں 250 اساتذہ کی کمی کا انکشاف

لگژری سیلون سے متعلق پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت پرائیویٹ ٹیکسی سروس کو کیوں ریگولیٹ کر رہی ہے؟

کمپیٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کے جرمانے کم کر دیئے

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘ کور کمانڈر کانفرس

بھارت نے آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل و یوٹیوب چینل بلاک کردیا

اگرجنگ ہوئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

آرمی چیف نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا

وزیر اعظم سے امارتی سفیر کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

خریف کیلئے پانی کی تقسیم، ارسا نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی