جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما و کارکنان رہا


پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت رضاکارانہ طور پر گرفتاری دینے والے تمام رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا ہے۔جمعے کی رات گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے ٹویٹ کیا کہ جیل بھرو تحریک کے تمام گرفتار قائدین اور کارکنان رہا ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعے کو لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر گرفتار رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب پارٹی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل سے جبکہ سیکرٹری جنرل اسد عمر کو راجن پور جیل سے رہا کیا گیا۔22 فروری کو جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے رضاکارانہ گرفتاریاں لاہور  سے دی گئی تھیں۔سابق وزیر اور پارٹی رہنما زلفی بخاری کو شاہ پور جیل جبکہ سینیٹر ولید اقبال اور اعظم خان نیازی کو لیہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔جیل بھرو تحریک کے تمام گرفتار قائدین اور کارکنان رہا۔ ویلکم بیک pic.twitter.com/OeZwot7wQb— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) March 3, 2023بدھ کو تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک ٹویٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ’ہم جیل بھرو تحریک معطل کر رہے ہیں اور پنجاب، خیبر پختونخوا میں الیکشن مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔‘سپریم کورٹ نے اسمبلیوں کی تحلیل کے دن سے 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے مطابق پنجاب میں الیکشن کی تاریخ صدر اور خیبر پختونخوا کے لیے گورنر دیں گے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر افتخار درانی نے پارٹی رہنما فیاض چوہان کی رہائی کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’تحریک انصاف کے تمام لیڈران کا نام تاریخ کے روشن باب میں لکھا جائے گا۔‘آئین و قانون کی بالادستی کیلئے حقیقی آزادی کی جدوجہد میں خود کو پابند سلاسل کروانے والے تحریک انصاف کے تمام لیڈران کا نام تاریخ کے روشن باب میں لکھا جائے گا ۔ @Fayazchohanpti کو جیل سے رہائی پر خوش آمدید۔pic.twitter.com/3G3Tgqqt1z— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) March 3, 2023پارٹی رہنماؤں کی رہائی کے موقع پر کارکنان مختلف جیلوں کے باہر استقبال کے لیے موجود تھے۔چیئرمین عمران خان نے ویڈیو خطاب میں 22 فروری سے لاہور سے جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ملک کے تمام بڑے بڑے شہروں میں یہ تحریک چلائیں گے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’جب گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں بھی گرفتاری دے دوں گا۔ جب ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو عدالتوں کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوتا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’گھر بیٹھے پیسے کمائیں‘، کراچی میں پارٹ ٹائم نوکری کے نام پر فراڈ

بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے: ایک لیویز اہلکار ہلاک، سات مسافر زخمی

ایک خانہ بدوش سمگلر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

ایک خانہ بدوش سمگر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس

اسحٰق ڈار کی کاجا کلاس سے ٹیلی فونک گفتگو

جامعہ پشاور میں 250 اساتذہ کی کمی کا انکشاف

لگژری سیلون سے متعلق پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت پرائیویٹ ٹیکسی سروس کو کیوں ریگولیٹ کر رہی ہے؟

کمپیٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کے جرمانے کم کر دیئے

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘ کور کمانڈر کانفرس

بھارت نے آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل و یوٹیوب چینل بلاک کردیا

اگرجنگ ہوئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

آرمی چیف نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا

وزیر اعظم سے امارتی سفیر کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی