نئے چیئرمین نیب کا تقرر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کون ہیں؟


حکومت نے آفتاب سلطان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) تعینات کر دیا ہے۔آفتاب سلطان نے 21 فروری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ان کی جگہ ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔سنیچر کو وزارت قانون کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق ’لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا تقرر تین سال کی مدت کے لیے کیا گیا ہے۔‘نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا تقرر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد کیا گیا ہے۔‘’لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی تعیناتی نیب ترمیمی آرڈیننس 1999 کی شق 6 کے تحت کی گئی ہے۔‘لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ کون ہیں؟لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ اپریل 2016 سے دسمبر 2016 تک نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی(این ڈی یو) کے 30 ویں صدر بھی رہ چکے ہیں۔نذیر احمد بٹ نے 1983 میں 40 فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا اور پھر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اور این ڈی یو سےتعلیم حاصل کی۔وہ کور کمانڈر پشاور علاوہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈر اور سابق قبائلی علاقوں(فاٹا) میں ایک انفینٹری ڈویژن کو بھی کمانڈ کر چکے ہیں۔نذیر احمد بٹ نے 1983 میں 40 فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا (فائل فوٹو: آئی ایس پی آر)سنہ 2014 میں نذیر احمد بٹ کو بطور لیفٹیننٹ جنرل ترقی ملی اور پھر وہ فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے انسپکٹر جنرل بھی رہے۔سنہ 2018 میں اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل وہ جنوبی وزیرستان میں بطور میجر جنرل فوج کو کمانڈ کر چکے ہیں۔نیب کے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ اس سے قبل امریکہ میں پاکستان کے ملٹری اتاشی اور دو وزرائے اعظم شوکت عزیز اور یوسف رضا گیلانی کے ملٹری سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا ایوارڈ ’ہلال امتیاز‘ بھی مل چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

قومی سلامتی کے نئے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کون ہیں؟

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پاکستان میں حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

پہلگام واقعہ: شہباز شریف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، وزیراعظم نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی بین الاقوامی ثالثی کی اپیل

پاکستان پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

اسٹرکچرل ریفارمز میں کامیاب ہوگئے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

لنڈی کوتل میں خواتین کی پہلی کُھلی کچہری، ’بات کرنے کا موقع ملنا ہی حیرت انگیز ہے‘

پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے: نائب وزیراعظم

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی