
الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 50 ہزار روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ آئی جی اسلام آباد گرفتاری کے حکم کی تعمیل کروائیں۔