رائیلی روسو کی تیز ترین سینچری، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا


پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ایک دلچسپ معرکے کے بعد پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے 243 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے رائیلی روسو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 51 بالز پر 121 رنز بنائے۔ انہوں ںے 41 گیندوں پر پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا کر اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل انہوں نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 44 بالز پر سینچری بنائی تھی۔رائیلی روسو، عظمت اللہ عمرزئی کی گیند پر کوہلر کیڈمور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔کیرن پولارڈ نے 25 گیندوں پر 52 رنز جبکہ انور علی نے 8 بالز پر24 رنز کی اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے دو جبکہ مجیب الرحمان، ارشد اقبال، وہاب ریاض اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔کپتان بابر اعظم نے 39 گیندوں پر 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، وہ عباس آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔صائم ایوب نے 58، ٹام کوہلر کیڈمور نے 38 جبکہ محمد حارث نے 35 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کے عباس آفریدی نے چار، جبکہ انور علی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔9 میچز کے بعد پی ایس ایل 8 کا پوائنٹس ٹیبل پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں تمام ٹیمیں اپنے 9، 9 میچز کھیل چکی ہیں۔لاہور قلندرز ایونٹ میں 7 میچز جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 6 میچز میں کامیابی کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ملتان سطانز پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ ملتان سلطانز نے 5 میچز جیتے ہیں اور اس کے 10 پوائنٹس ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم نے صرف 4 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، اس کے 8 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

محمد عامر نے منصوبہ بندی کے تحت بابراعظم کو آؤٹ کیا، یونس خان

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 25 مئی سے ہوگا

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی

شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: شیڈول میں تبدیلی کا امکان

بھارت کی نئی چال! پاکستان ہاکی ٹیم شدید مشکل میں

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

شاہد آفریدی کا پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹے الزامات پر شدید ردعمل

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک بز‘ نے پی ایس ایل کی کوریج کیوں روک دی ہے؟

ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی، وجہ کیا بنی؟

کپتان اظہرالدین کا ایک فیصلہ جس نے سچن تندولکر کو کرکٹ کا دیوتا بنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی