ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: ہیڈن اور اسٹین کی کمنز پر کڑی تنقید


سابق آسٹریلوی اوپنر متھیو ہیڈن اور جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں پیٹ کمنز کی جانب سے دفاعی حکمت عملی اپنانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے اور جیت کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں۔ ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹیمبا باوما 65 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کھیل کے تیسرے روز دفاعی حکمت عملی اپنائی، جس کے باعث جنوبی افریقی ٹیم پہلی ٹیسٹ چیمپئین شپ جیتنے سے محض 70 رنز دور ہے جبکہ انکی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے اور دوسرے روز کھیل پر اپنا قبضہ برقرار رکھا تاہم تیسرے روز ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹیمبا باوما 65 رنز نے آسٹریلیا کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔سابق آسٹریلوی کرکٹر متھیو ہیڈن نے دوران کمنڑی پیٹ کمنز کی دفاعی حکمت عملی پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ حریف کو پریشر میں لائے بغیر میچ نہیں جیت سکتے، انہیں باوما اور مارکرم پر دباؤ ڈالنا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔اس موقع پر جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی آسٹریلوی کپتان پر تنقید کے نشتر چلائے اور کہا کہ مجھے انکی حکمت عملی نے حیران کردیا ہے، انکا کہنا تھا کہ بلےبازوں پر دباؤ بڑھانے کیلئے انہیں شارٹ کور، شارٹ مڈ وکٹ کے علاوہ دیگر پلئیرز کو بھی قریب کرنا چاہیے تھا تاکہ وکٹیں مل سکیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی نے ایک روزہ فارمیٹ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا سہرا جنوبی افریقہ کے سر

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ: پہلے دن جنوبی افریقی اور آسٹریلوی بولروں کا شاندار مقابلہ

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: ہیڈن اور اسٹین کی کمنز پر کڑی تنقید

نیشنز ہاکی کپ کیلئے کل پاکستان اور انڈونیشیا مد مقابل

ورلڈ باکسنگ چیلنج: پاکستان کی لاورا اکرم سیمی فائنل میں ناکام

ٹیسٹ فائنل میں آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم شدید کا مشکل کا شکار

بیرون ملک سے خواتین فٹبالرزکو قومی کیمپ میں شامل کیا جائےگا، پاکستان فٹبال فیڈریشن

بابراعظم سکسرز فیملی کا حصہ، آسٹریلوی فرنچائز کیساتھ معاہدہ ہوگیا

فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بابراعظم کے ساتھ ناپسندیدہ فہرست میں شامل ہو گئے

کرکٹ کی بڑی خبر، قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے استعفیٰ دے دیا

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان کا نیا عالمی ریکارڈ

اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز: میانمار کے خلاف پاکستان کو 1-0 سے شکست

فاسٹ بولرعلی رضا دورہ بنگلہ دیش کیلئے سلیکٹ نہ ہو سکے، وجہ کیا بنی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی