ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا سہرا جنوبی افریقہ کے سر


آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا ٹائٹل جنوبی افریقہ نے جیت لیا۔ لارڈز میں کھیلے گئے فائنل کے چوتھے روز جنوبی افریقا نے 213 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی تو اُسے تاریخی کامیابی کے لیے مزید 69 رنز کی ضرورت تھی۔ ایک رن کے اضافے پر ہی کپتان ٹیمبا باووما اپنی وکٹ گنوابیٹھے، اُنہوں نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ایڈن مارکرم کے ساتھ تیسری وکٹ پر 147 رنز کی شراکت کے ذریعے ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔اسٹبس بھی مارکرم کا پوری طرح ساتھ نہ دے سکے، وہ 241 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بنا سکے، ڈیوڈ بیڈنگھم اور مارکرم آہستہ آہستہ ٹیم کو کامیابی کی جانب لے جارہے تھے مگر فتح سے صرف 6 رنز کی دوری پر مارکرم بھی آؤٹ ہوگئے، وہ 136 رنز بناکر پویلین لوٹے، اُنہوں نے 207 گیندوں کا سامنا کیا اور 14 چوکے لگائے۔جیت کے لیے درکار بقیہ 6 رنز بیڈنگھم اور ورینی نے حاصل کرکے اپنی ٹیم کو 27 برس بعد آئی سی سی ایونٹ کا ٹائٹل جتوادیا۔جنوبی افریقا نے 282 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور 5 وکٹوں سے آسٹریلیا کو شکست دی۔ بیڈنگھم 21 اور ورینی 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ، شاندار اننگز کھیلنے پر مارکرم پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔یہ جنوبی افریقا کا آئی سی سی کا دوسرا ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل اس نے 1998 میں آئی سی سی ون ڈے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی ۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی نے ایک روزہ فارمیٹ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا سہرا جنوبی افریقہ کے سر

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ: پہلے دن جنوبی افریقی اور آسٹریلوی بولروں کا شاندار مقابلہ

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: ہیڈن اور اسٹین کی کمنز پر کڑی تنقید

نیشنز ہاکی کپ کیلئے کل پاکستان اور انڈونیشیا مد مقابل

ورلڈ باکسنگ چیلنج: پاکستان کی لاورا اکرم سیمی فائنل میں ناکام

ٹیسٹ فائنل میں آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم شدید کا مشکل کا شکار

بیرون ملک سے خواتین فٹبالرزکو قومی کیمپ میں شامل کیا جائےگا، پاکستان فٹبال فیڈریشن

بابراعظم سکسرز فیملی کا حصہ، آسٹریلوی فرنچائز کیساتھ معاہدہ ہوگیا

فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بابراعظم کے ساتھ ناپسندیدہ فہرست میں شامل ہو گئے

کرکٹ کی بڑی خبر، قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے استعفیٰ دے دیا

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان کا نیا عالمی ریکارڈ

اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز: میانمار کے خلاف پاکستان کو 1-0 سے شکست

فاسٹ بولرعلی رضا دورہ بنگلہ دیش کیلئے سلیکٹ نہ ہو سکے، وجہ کیا بنی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی