اٹلی، تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹ گئی، 30 افراد لاپتہ


روم: تارکین وطن کی ایک اور کشتی اٹلی کے ساحل کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 30 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جب کہ ریسکیو اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 17 کو بچا لیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق اٹلی کی سمندری سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ موسم بہت خراب تھا لیکن اس کے باوجود تارکین وطن کی کشتی لیبیا سے اٹلی کی جانب سفر کر رہی تھی۔ریسکیو اداروں کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں، امدادی سرگرمیوں میںیورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرانٹیکس اور نجی کشتیوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے، متاثرین کی امداد کے لیے مزید کشتیاں بھی روانہ کی جا رہی ہیں۔کشتی حادثے کے متعلق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی میڈیٹیرینا سیونگ ہیومنز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اتوار کے دن اطلاع دی تھی کہ اٹلی کی طرف جانے والی کشتی بن غازی کے شمال مغرب میں تقریباً 110 کلومیٹر کے فاصلے پر الٹ گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اور تنظیم الارم فون نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ کشتی پر سفر کرنے والوں کی جانب سے کالز موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ہفتہ کے دن ہی حکام کو بتا دیا گیا تھا کہ کشتی پر 47 افراد سوار ہیں اور انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔اطلاعات کے مطابق کشتی کو پیش آنے والے حادثے سے قبل ایک مال بردار جہاز نے بھی متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن خراب موسم کی وجہ سے وہ رائیگاں گئی جس کے بعد اٹلی سے مدد مانگی گئی۔کوسٹ گارڈ عملے کے مطابق اٹلی کے حکام تجارتی کشتیوں کی مدد سے کشتی میں سوار افراد کو تجارتی جہاز پر منتقل کر رہے تھے کہ اچانک آنے والی تیز لہر سے وہ الٹ گئی اورلوگ پانی میں تیرنے لگے، جن 17 افراد کو بچایا گیا ہے ان میں سے بھی دو زخمی ہیں جنہیں مالٹا میں اتار کر اٹلی کی جانب سفر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 26 فروری کو کیلیبریا کے علاقے میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔کوہاٹ:تاندہ ڈیم کشتی حادثہ،51 لاشیں نکال لی گئیںدستیاب اعداد و شمار کے مطابق سال رواں میں اب تک 17 ہزار چھ سو تارکین 10 مارچ تک اٹلی پہنچے ہیں جب کہ 2022 میں 10 مارچ تک یہ تعداد چھ ہزار تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ.. تل ابیب دھماکوں کی گونج سے لرز اٹھا

ایران کا اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ: تل ابیب میں ہنگامی سائرن کی آوازیں اور عمارتوں کے قریب دھوئیں کے بادل

اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، ایران کا اعلیٰ عسکری قیادت کی ہلاکتوں کے ’انتقام‘ کا اعلان

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سمیت وہ طاقتور شخصیات جو اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئیں

ایئر انڈیا کی پرواز کے واحد زندہ مسافر: ’مجھے خود بھی یقین نہیں ہوتا کہ میں طیارے سے باہر کیسے نکلا‘

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ.. جانیں فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟

’لیاقت سائیں‘: ایک ’لاوارث لاش‘ کی وراثت جو دو شہروں کے بیچ تنازعے کا باعث بنی

بیوی کو لینے جارہا تھا۔۔ راشد محمود کی گاڑی کو ٹکر اور تشدد ! افسوس ناک واقعہ سنا دیا

اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات، اعلیٰ فوجی قیادت اور جوہری سائنسدانوں پر حملہ: ’اسرائیل کو سخت ترین سزا کا انتظار کرنا چاہیے،‘ سپریم لیڈر خامنہ ای

زیر زمین خفیہ عمارتوں، جوہری جزیرے اور یورینیم کانوں پر مشتمل ایران کی ایٹمی صلاحیت اور تنصیبات کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

ایئر انڈیا کے طیارے کی ٹیک آف کے 30 سیکنڈز میں گِر کر تباہ ہونے کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟

اعلیٰ تعلیم کے لئے کتنے ارب کا اضافہ کیا گیا؟ مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ پیش کر دیا

اسرائیل کا ایران کے ’جوہری و فوجی اہداف‘ پر حملہ، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اور دو جوہری سائنسدانوں کے مارے جانے کی تصدیق

اسرائیل کا ایران پر حملہ: مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اور دو جوہری سائنسدانوں کے مارے جانے کی تصدیق

احمد آباد طیارہ حادثہ: نریندر مودی کا جائے حادثہ کا دورہ، ایئر انڈیا نے 241 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی