پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی، اب مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے ہرا کر دوسرے ایلیمنیٹر میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہو گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور  نے اسلام آباد کو 184 رنز کا ہدف دیا تھا اور وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی۔پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلے وکٹ 60 رنز پر گر گئی۔ صائم ایوب 16 گیندوں پر 23 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد حسیب اللہ 15 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان بابر اعظم نے 39 گیندوں پر 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کے بعد وہ شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔محمد حارث نے 17 گیندوں پر 34 رنز بنائے لیکن وہ حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم نے ابھی کریز پر قدم جمائے ہی تھے کہ وہ فضل الحق کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔عامر جمال صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ نے بھی صرف 10 رنز بنائے جس کے بعد وہ فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ٹام کوہلر 22 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز شاداب خان نے دو، جبکہ محمد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فضل حق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 184 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کی اتو اس کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری۔ رحمان اللہ گرباز 10 رنز بنانے کے بعد عظمت اللہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔شعیب مقصود نے دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن وہ وہ عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد اعظم خان آئے مگر وہ کوئی کارکردگی دکھائے بغیر دو رن بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پو بولڈ ہوئے۔ایلکس ہیلز نے 37 گیندوں پر 57 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور سات چوکے بھی شامل تھے، لیکن اس کے بعد وہ عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔  فہیم اشرف پانچ رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔کولن منرو ابھی کریز پر قدم جما بھی نہ پائے تھے کہ انہیں سلمان ارشاد نے بولڈ کیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے اس میچ میں ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی، جبکہ جتینے والی ٹیم کا مقابلہ جمعے کے روز دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز سے ہوگا۔Playing XIs for @IsbUnited & @PeshawarZalmi #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvPZ pic.twitter.com/jhVAUHOUvW— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2023اگر بارش کی صورت میں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوتا ہے تو پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ سے پیچھے ہونے کے باعث پشاور زلمی ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔اس سے قبل بدھ کے روز کھیلے گئے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 84 رنز سے ہرا دیا تھا۔دوسری جانب لاہور میں بارش کے خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل کے فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ فائنل میچ 19 مارچ بروز اتوار ہونا تھا جسے تبدیل کر کے 18 مارچ بروز ہفتہ کر دیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا

کوہلی کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کپتان پلیئنگ الیون سے بھی باہر

آئی سی سی نے ایک روزہ فارمیٹ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا سہرا جنوبی افریقہ کے سر

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ: پہلے دن جنوبی افریقی اور آسٹریلوی بولروں کا شاندار مقابلہ

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: ہیڈن اور اسٹین کی کمنز پر کڑی تنقید

نیشنز ہاکی کپ کیلئے کل پاکستان اور انڈونیشیا مد مقابل

ورلڈ باکسنگ چیلنج: پاکستان کی لاورا اکرم سیمی فائنل میں ناکام

ٹیسٹ فائنل میں آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم شدید کا مشکل کا شکار

بیرون ملک سے خواتین فٹبالرزکو قومی کیمپ میں شامل کیا جائےگا، پاکستان فٹبال فیڈریشن

بابراعظم سکسرز فیملی کا حصہ، آسٹریلوی فرنچائز کیساتھ معاہدہ ہوگیا

فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بابراعظم کے ساتھ ناپسندیدہ فہرست میں شامل ہو گئے

کرکٹ کی بڑی خبر، قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے استعفیٰ دے دیا

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان کا نیا عالمی ریکارڈ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی