پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا


قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز میں افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے دی۔قومی کرکٹ ٹیم اور افغانستان کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ شارجہ میں کھیلا گیا۔ افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں افغان کرکٹ ٹیم 116 رنز ہی بنا سکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔رحمان اللہ گرباز 18 اور محمد نبی نے 17 رنز بنائے۔ افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان 16، عثمان غنی 15 اور صدیق اللہ اتل 11 رنز بنا سکے۔قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلرز احسان اللہ اور شاداب خان نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم، محمد وسیم اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔یہ بھی پڑھیں: اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 182 رنز بنائے۔ صائم ایوب 40 گیندوں پر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد 31، شاداب خان 28 اور عبداللہ شفیق 23 رنز بنا سکے۔افغانستان کے مجیب الرحمان نے 2 جبکہ فضل الحق فاروقی، محمد نبی، فرید احمد، کریم جنت اور راشد خان نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 89 رنز پر ڈھیر کر دیا

'آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں'، شاہد آفریدی کی شیکھردھون کو چائے کی دعوت

موسم کھلاڑیوں کو متاثر نہیں کرتا، فخر زمان

محمد عامر نے منصوبہ بندی کے تحت بابراعظم کو آؤٹ کیا، یونس خان

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 25 مئی سے ہوگا

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی

شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: شیڈول میں تبدیلی کا امکان

بھارت کی نئی چال! پاکستان ہاکی ٹیم شدید مشکل میں

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

شاہد آفریدی کا پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹے الزامات پر شدید ردعمل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی