فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر لاپتہ، کمانڈر سمیت 10 افراد سوار


ٹوکیو: جاپانی فوج کا جدید ترین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا ہے جس پر فوجی کمانڈر سمیت عملے کے 10 افراد سوار ہیں۔عالمی خبر رساں ایجنسیوں اور جاپانی میڈیا کے مطابق فوج کا ہیلی کاپٹر اوکیناوا جزائر کے علاقے میں لاپتہ ہوا ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق یو ایچ 60 ٹروپ ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر بلیک ہاک میاکوجیما میں دفاعی بیس سے اڑان بھرنے کے بعد اوکیناوا جزائر کے علاقے میں ریڈار سے غائب ہوا اور ساتھ ہی اس کا ریڈیو رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈز کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے، اطلاعات ہیں کہ گراؤنڈ سیلف ڈیفنس کے فورس کمانڈربھی لاپتا ہونے والے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پر سوار تھے۔جاپانی وزیراعظم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ہیلی کاپٹر میں سوارافراد کی زندگیوں کو بچانا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی نے اس ضمن میں ایک جاپانی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاپانی فوج کا ہیلی کاپٹر جس میں عملے کے 10 ارکان سوار تھے، جنوبی جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے اس نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کے پرزے دکھائی دینے والی اشیا نوٹ کی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق UH-60JA بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جمعرات کی سہ پہر جس وقت ریڈار سے غائب ہوا اس وقت وہ ایک خاص مشن پر تھا۔جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے سربراہ یاسونوری موریشتا نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے پرزوں کا ملبہ ٹوکیو سے تقریباً 1,800 کلومیٹر (1,120 میل) جنوب مغرب میں اس علاقے میں دیکھا گیا ہے۔اس حوالے سے ’کیوڈو نیوز‘ نے بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ جاپانی کوسٹ گارڈ کے بحری جہازوں کو بھی تیل کے آثار ملے ہیں جن کا تعلق لاپتہ ہیلی کاپٹر سے ہو سکتا ہے تاہم حکام نے سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر طالبان کے حوالے کرنے والے پائلٹ کا استقبالواضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی امریکہ کے تیار کردہ جدید ترین بلیک ہالک ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے جس میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہو ئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

پہلگام حملہ اور کشیدگی: پاکستان اور انڈیا کے تنازع میں چین کس کا ساتھ دے گا؟

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔ جانیں 1 تولہ سونا سستا ہو کتنے کا ملنے لگا؟

پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں: چین

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی