چین کا زیر سمندر انٹرنیٹ فائبر آپٹک کیبل کا منصوبہ


سنگا پور: چین کی سرکاری ٹیلی کام کمپنی زیرسمندر فائبر آپٹک انٹرنیٹ کیبل نیٹ ورک بچھا رہی ہے جو کہ ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کو ملائے گی، منصوبے پر تقریباً 50 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئیٹرز کے مطابق چین کی جانب سے شروع کیا جانے والا منصوبہ اس بات کی علامت ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کی جاری جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی تین کمپنیاں چائنہ ٹیلی کمیونکیشن کارپوریشن، چائنہ موبائل لمیٹڈ اور چائنہ یونائیٹڈ نیٹ ورک کمیونکیشن گروپ کمپنی اس جدید ترین کیبل نیٹ ورک کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں۔اس حوالے سے خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ کیبل نیٹ ورک منصوبے کے لیے کیبل چین کے ایچ ایم این ٹیکنالوجیز کمپنی تیار کرے گی اور بچھائے گی جب کہ ایچ ایم این ٹیکنالوجی کو چینی حکومت کی جانب سے سبسڈی بھی ملے گی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے کیے جانے والے استفسار پر چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ چینی کمپنیوں کو بیرونی سرمایہ کاری اور تعاون کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے البتہ چینی کمپنیوں نے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات نہیں دیے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ امریکہ نے گزشتہ چار سالوں کے دوران کئی زیر سمندر کیبل منصوبوں کے لائسنس روکے ہیں اور اس کے متعلق الزام عائد کیا ہے کہ وہ چین کی انٹرنیٹ جاسوسی سے تنگ ہے۔زیرسمندر کیبل کے ذریعے دنیا کی انٹرنیٹ ٹریفک کا 95 فیصد چلتا ہے، یہ تیز ترین کیبل کئی دہائیوں سے ایسی ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کمپنیز کی ملکیت رہی ہیں جو کہ اپنے وسائل ملا کر ان وسیع کیبل نیٹ ورکس کو بناتے ہیں تاکہ ڈیٹا کسی روک ٹوک کے بغیر پوری دنیا میں جائے۔امریکہ نے چینی غبارہ سمندری حدود میں گرا دیاخبر رساں ایجنسی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی بڑی طاقتوں کا ہتھیار بن گئی ہے اور وہ ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی خاطر ان دیکھی جنگ میں مصروف ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

بِل گیٹس کا اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا منصوبہ: ’نہیں چاہتا کہ جب مروں تو لوگ کہیں کہ اس کے پاس کافی دولت تھی‘

بھارت میں ’ایکس‘ کے 8 ہزار اکاؤنٹس بلاک

وزارت اقتصادی اُمور کے ہیک شدہ اکاؤنٹ سے قرض کی اپیل اور کراچی پورٹ کی تباہی کی خبر: ’انڈین میڈیا آؤٹ آف کنٹرول ہو چکا ہے‘

ہمارے معدے اور دماغ کا آپس میں کیا تعلق ہے اور خوراک کی مدد سے اسے بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر لاکھوں ویوز حاصل کرنے والی گمراہ کن ویڈیوز کی حقیقت کیا ہے

پانی میں بم کو ناکارہ بنانے کے ماہر وہ جاسوس جن کی پراسرار گمشدگی برسوں بعد بھی معمہ ہے

ڈیڑھ سال بعد ملک میں ایکس سروس بحال

پی ٹی اے نے بھارت کے16 یوٹیوب چینلز بلاک کردیے

ٹوئٹر پرسندور بن گیا تندور ٹاپ ٹرینڈ

دشمن عناصر کے جدید سائبر حملوں کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری

بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی سے فرانسیسی کمپنی کے شیئرز میں شدید کمی

’آپریشن سندور‘: انڈین صارفین پاکستان کے خلاف آپریشن کے نام کو معنی خیز کیوں قرار دے رہے ہیں؟

ایپل کی آئی فون لانچنگ شیڈول میں بڑی تبدیلی

ایپل کی آئی فون لانچنگ شیڈول میں تبدیلی کی تیاری

آئندہ چند گھنٹوں میں واٹس ایپ 3 مشہور فونز پر بند ہو جائے گا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی