سلیکٹرز نے کہا کہ بابر اعظم کو تبدیل کرنا پڑے گا، نجم سیٹھی


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کپتانی کے حوالے سے اہم بیان دے دیا، کہا کہ قومی ٹیم کے سابق سلیکٹرز نے بابر کو ہٹانے کا کہا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی کا نام لیے کچھ باتیں بتانا چاہتا ہوں۔ جب میں بطور چیئرمین پی سی بی آیا تو ہم نے ایک کمیٹی بنائی۔ اس دوران نیوز لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی ایک سیریز چل رہی تھی۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ اس وقت کے سلیکٹرز نے اپوائنٹ ہونے سے پہلے کہا کہ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑیں گی جس میں بابر اعظم کو بھی تبدیل کرنا پڑے گا۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ جیسے ہی وہ سیلکٹر اپوائنٹ ہوگئے، انہوں نے اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں۔ میں نے بھی کہا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔Again half story.🤦🏻‍♂️Full story is here👇 — ISMAIL MADNI (@ISMAILMADNI56) April 9, 2023واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز سے قبل سابق کرکٹر شاہد آفریدی کو بطور انٹرم چیف سلیکٹر ذمہ داری سونپی گئی تھیں۔ سیریز ختم ہونے کے بعد شاہد آفریدی عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جن کی جگہ ہارون رشید کو لایا گیا۔یہ بھی ذہن میں رہے کہ گزشتہ دنوں اپنی ایک ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ بابر اعظم آج مجھے ملنے کیلئے آئے تھے، میں نے انہیں بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی ٹرافیز پیش کر دیںنجم سیٹھی نے مزید کہا تھا کہ اس ملاقات کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کیا۔ جو لوگ جعلی خدشات پھیلا رہے تھے وہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں آج بھی بادل برسنے کا امکان۔۔ کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ.. فی لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملنے لگا؟

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، پانچ افراد ہلاک اور 92 زخمی

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، چار افراد ہلاک اور 87 زخمی

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، تین افراد ہلاک اور 74 زخمی

’خوف کی فضا، فتح کا بیانیہ اور اسرائیلی پیغامات‘: ایران پر حملوں کے بعد اٹھنے والے سوال جن کے جواب اب تک نہیں مل پائے

خواجہ میرے خواجہ، دل میں سما جا

اسرائیلی حملوں کے دوران جنگ بندی پر بات چیت کے لیے تیار نہیں: ایران

اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے انٹیلی جنس چیف ہلاک

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

عامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘

کیا ایران چند ماہ میں ایٹمی طاقت بننے والا تھا؟

ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کا قتل: ’شادی کی تقریب کے دوران نوجوان نے گولیاں چلائیں‘

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔۔ اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی