موٹروے ایم 5 پر کار اور ٹریلرکے درمیان تصادم3افرادجاں بحق ہوگئے۔ریسکیوحکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2بچے بھی شامل ہیں ،واقعے میں2افراد زخمی ہوئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق انجن میں آگ لگنے کے باعث کار بے قابو ہو کر ٹریلر سے جا ٹکرائی۔