جاوید میاں داد کے عمران خان سے گلے شکوے


قومی کرکٹ کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے اگر عمران خان میرے ساتھ ہوتے تو یہ حالات نہ ہوتے اور پاکستان پر اتنا قرضہ بھی نہ ہوتا۔سوشل میڈیا پر ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان اور انکے درمیان ہونے والی ناراضگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب تھے کیونکہ ہم نے کاؤنٹی کرکٹ ساتھ کھیلی۔ 6 مہینے ہمارا اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا ایک تھا۔جاوید میاں داد نے بتایا کہ میری ایک بات پر عمران خان مجھ سے تھوڑے ناراض ہوگئے تھے۔ میں نے ایک فنڈ ریزنگ پروگرام میں یہ کہا تھا کہ زندگی بھر ہم مانگتے رہیں گے، جس پر اپوزیشن نے مجھ سے منسوب کرکے کلپ چلادی اور خان صاحب اس پر ناراض ہوگئے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بات وہ صحیح تھی کہ ہم ہر جگہ مسائل کا شکار ہیں، جو ہم کر رہے ہیں، مانگ کہ کر رہے ہیں۔ میں نے اس چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے بات کی تھی۔ وزیراعظم بننے کے بعد بھی عمران خان کرسی لگا کر ڈونیشن مانگ رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری اور عمران خان کی کافی اچھی انڈراسٹینڈنگ تھی، ہم ایک دوسرے کی بات سنتے تھے۔ میرا یہ خیال ہے کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ اس بات کو دل پر نہ لیتے۔ ملنے کے بعد عمران خان نے کم از کم شکریہ بھی ادا نہیں کیا۔جاوید میاں داد نے بتایا کہ جب عمران خان وزیراعظم بنے تو میں اُدھر ہی تھا، ہماری بات بھی ہوئی، ہم ملے بھی۔ اسی کے ساتھ ساتھ بزرگوں کی طرف سے منع کیے جانے کے باوجود میں ان کے ساتھ جلسوں میں بھی جاتا تھا۔انہوں نے شکوہ کیا کہ خان صاحب کے اندر ایک چھوٹی سے چیز ہے کہ وہ لوگوں کی سن لیتے ہیں۔ سیاست میں مار کھانی پڑتی ہے، ان سب چیزوں کیلئے تیار ہونا پڑتا ہے۔ سیاست میں کبھی اپوزیشن آپ کو اچھا نہیں کہے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

پہلگام حملہ اور کشیدگی: پاکستان اور انڈیا کے تنازع میں چین کس کا ساتھ دے گا؟

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی