
شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی۔یہ اعزاز شاہین آفریدی نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیل کر حاصل کیا۔میچ شروع ہونے سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاہین آفریدی کو پچاسویں کیپ پیش کی اور کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی شاہین آفریدی کو گلے لگا کر مبارک دی۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے سب سے زیادہ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رکھے ہیں ان کے میچز کی تعداد 123 ہے۔