
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کے روز ہم علی امین، افتخار گھمن اور دیگرلاپتہ پی ٹی آئی کارکنان کا سوچ رہے ہیں،یہ تمام لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے سے محروم رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا واحد جرم حقیقی آزادی کے لئے کھڑاہوا ہے۔