فاسٹ باؤلر نے عید کہاں گزاری؟


قومی ٹیم کے معروف کھلاڑی شاہین آفریدی نے عید الفطر طورخم میں پہاڑی تودے سے متاثر ہونے والے علاقے میں گزاری۔اپنے آبائی علاقے میں نماز عید کی ادائیگی اور قریبی عزیزوں سے ملاقات کے بعد قومی کرکٹر طورخم گئے جہاں شاہین آفریدی نے ریسکیو کاموں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر شاہین آفریدی نے ریسکیو آپریشن کرنے والے اداروں کے رضاکاروں اور پاک فوج کی امدادی و بحالی ٹیم کے اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔قومی کرکٹر نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نے عید کا دن طورخم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں گزارا، اس افسوسناک واقعہ میں 8 افراد کی موت جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور بڑا مالی نقصان ہوا۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھاکہ یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی کہ سیکیورٹی ادارے، رضاکار اور دیگر ریسکیو ادارے گزشتہ پانچ روز سے چوبیس گھنٹے کام کر کے علاقے کو کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، انہوں نے ریسکیو ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔I spent my Eid day at the Land Slide area near Torkham. Saddened that the incident cost 8 lives, many injured and huge financial losses. Really heartening to see all state security and rescue staff tirelessly working 24/7 to retrieve the deceased and clearing the rubble for over… — Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) April 22, 2023 واضح رہے کہ ریسکیو ٹیموں نے آپریشن مکمل کر لیا ہے، اس آپریشن میں پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں، ایف سی، ریسکیو1122اور سول انتظامیہ نے حصہ لیا۔ پاک فوج کے انجینئرز، اربن سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے8جاں بحق اور 12زخمیوں کو ملبے سے نکالا، پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے27ٹرک اور کنٹینرز کو بھی نکال لیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: شیڈول میں تبدیلی کا امکان

بھارت کی نئی چال! پاکستان ہاکی ٹیم شدید مشکل میں

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

شاہد آفریدی کا پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹے الزامات پر شدید ردعمل

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک بز‘ نے پی ایس ایل کی کوریج کیوں روک دی ہے؟

ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی، وجہ کیا بنی؟

کپتان اظہرالدین کا ایک فیصلہ جس نے سچن تندولکر کو کرکٹ کا دیوتا بنا دیا

’پاکستان کا فیصلہ سب کے لیے مقدم‘، پی ایس ایل کے انڈین براڈکاسٹنگ عملے کی واپسی

پاکستان ویمن کرکٹ کی سابقہ کپتان ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی، وجہ کیا بنی؟

فردوس جمال کیلئے بڑا اعزاز، اہم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

پشاور زلمی کی جیت کا سہرا کس کے سر ہے؟ بابر اعظم نے بتا دیا

ارشد کو بلانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔۔ بھارتی میڈیا کے دباؤ میں نیرج چوپڑا دوستی بھول کر اپنی ہی بات سے مکر گئے ! دیکھیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی