سوات: تھانے میں دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی، دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل


صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات میں پیر کو محکمہ انسداد دہشت گردی ’سی ٹی ڈی‘ کے تھانے میں ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 17 افراد ہلاک جبکہ 51 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق دھماکے سے پولیس سٹیشن کی عمارت تباہ ہو گئی ہے اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔منگل کو ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد جان سے گئے ہیں اور 51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق تھانے میں دو دھماکے ہوئے۔خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سیکریٹری ہوم عابد مجید اور ڈی آئی جی سپشل برانچ شامل ہیں۔ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے اردونیوز کو بتایا تھا کہ ’دھماکے سے تھانے کی عمارت کو آگ لگ گئی، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ نقصانات کے بارے میں تاحال کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ڈی آئی جی مالاکنڈ ناصر محمود ستی نے تصدیق کی ہے کہ ’کبل دھماکہ دہشت گردی نہیں ہے، بیسمنٹ میں موجود بارود پھٹا ہے۔‘تفصیلات کے مطابق پیر کی رات کو سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر دھماکے ہوئے۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ کبل میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جیسے ہی سکیورٹی ادارے کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں، عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔وزیراعظم کی جانب سے وضاحت اس ٹویٹ کی بعد آئی جس میں انہوں نے دھماکے کو ’خودکش حملہ‘ قرار دیا تھا۔Strongly condemn suicide attack on CTD police station in Swat. Nation is deeply grieved over martyrdom of police officials. Our police has been the first line of defence against terrorism. We will not rest until we eliminate this scourge. My condolences to bereaved families.— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 24, 2023خیبر پختونخوا پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ سے دھماکے کا زیادہ امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک باہر سے حملے کے شواہد نہیں ملے۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مال خانہ میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے تھانے میں آگ لگ گئی۔ابھی تک کسی بھی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔علاقے کی سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)زخمیوں کو سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جھلسے ہوئے زخمیوں کو پشاور برن سنٹر منتقل کیا گیا۔دھماکے کے بعد سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں بھی ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے تمام سٹاف کو طلب کر لیا گیا۔ سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ضیااللہ خان نے اردونیوز کو بتایا کہ ہسپتال میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی کو فعال کر دیا گیا ہے۔ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی کی دیگر دو شفٹوں کو احتیاطی طور پر سٹینڈ بائے پوزیشن میں رکھا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر امداد فراہم کی جائے۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں دو سے تین دھماکے ہوئے۔ (فوٹو: اے ایف پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ’شہدا کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔‘نگران وزیراعلٰی بھی دھماکے کے حوالے سے متعلقہ پولیس حکام سے رابطے میں ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

درآمدی سامان کی کسٹمر ویلیو کم، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کتنے سستے؟

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ، ’خودمختاری کا دفاع کریں گے‘

بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

انڈیا نے اگر پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی الزامات بے بنیاد قرار

اسٹارلنک لائسنس کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

سی ڈی اے افسران کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نئے بلدیاتی نظام پر تنازع، ’یہ اقتدار بیوروکریسی کو سونپ رہے ہیں‘

’آئی ٹی میں سرمایہ کاری کریں‘، وزیراعظم کی غیرملکی کمپنیوں کو دعوت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی