لندن میں نواز، شہبازملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


نوازلیگ 28 مئی کو یوم تکبیر پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریگی۔اس دن نوازشریف ایک تاریخی پیغام دیں گے جو ملک بھر میں دکھایا اور سنایا جائےگا۔قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر انتخابات ایک ہی دن ہوں گے اور ان میں کوئی التوا نہیں ہوگا۔ کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کیاجائےگا۔شہبازشریف ساتھیوں کو نوازشریف سے ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔روزنامہ جنگ کے مطابق یہ فیصلے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لندن کے دوران ان کی نوازشریف سے ملاقات کے دوران ہوئے۔نوازشریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی برقراررکھنے کے حوالے سے حکمران اتحاد کے کردار کو سراہا۔انہوں نے نگران حکومتوں کے تحت ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کےلیے کہا۔نوازشریف نے کسی بھی صوبے میں عام انتخابات سے قبل انتخابات نہ کرانے کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے صوبوں اور مرکز کے الگ الگ انتخابات کو آئین کی روح کے خلاف قرار دیا جو کہ شفار اور آزادانہ انتخابات یقینی بنانے کا تقاضا کرتا ہے۔اعلیٰ سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی۔اس موقع پر بالخصوص مہنگائی اور عدالتی معاملات زیر غو آئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شہبازشریف مریم نوازسمیت اپنی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کل ملاقات کریں گے اور انہیں ان فیصلوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ہم نے اتنا بھیانک منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا،شہبازشریفیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف سے کہا ہے کہ انہیں انتخابات کی تیاری کے فوری آغاز سے متعلق فیصلوں کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں سے بھی آگاہ رکھاجائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر فوری ریلیف فراہم کیاجائے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف نے اپنی پارٹی کے قائد کو پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی سے بھی آگاہ کیا۔نواز شریف کے نام پرلندن میں نامعلوم افراد نے 3 گاڑیاں رجسٹرکرالیںانہوں نے یہ بھی کیا کہ وزرا اپنے ورکرزاور عوام سے اپنے رابطے بڑھائیں۔ دونوں کی ملاقات میں نوازشریف کی واپسی کا منصوبہ بھی زیرغور آیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان انڈیا کے ساتھ جامع مذاکرات کا خواہاں ہے، عالمی برادری مزید کشیدگی روکنے میں کردار ادا کرے: دفترِ خارجہ

ملک بھر میں آج یومِ تشکر منانے کا اعلان، پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی: وزیر اعظم شہباز شریف

ٹرمپ کی ’پنچایت‘ پر پاکستانیوں کو خوشی مگر انڈینز کا سوال: ’امریکی صدر نے مداخلت کیوں کی؟‘

’امریکی ثالثی‘ اور ڈی جی ایم اوز کی گفتگو: پاکستان اور انڈیا کے درمیان ’سیز فائر‘ کا نفاذ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مکمل اور فوری سیز فائر پر اتفاق، پاکستانی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مکمل اور فوری سیز فائر پر اتفاق ہوگیا: امریکی صدر ٹرمپ

شی جن پنگ اور پوتن کی مسکراہٹ اور قربت کے پیچھے چھپی حقیقت

پاکستانی فضائیہ کے نور خان ایئر بیس پر حملہ: ’دھماکوں کے بعد آگ کے شعلے اُٹھ رہے تھے‘

نصف صدی سے خلا میں موجود سوویت خلائی جہاز کا وہ حصہ جو آج کسی بھی وقت زمین پر گر سکتا ہے

پاکستان اور انڈیا کی فوجی طاقت کا موازنہ: لاکھوں کی فوج سے جدید طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز تک

ایس 400، آکاش اور براک 8: انڈیا کا فضائی دفاعی نظام جو لڑاکا طیاروں کے ساتھ میزائلوں کو بھی روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے

پاکستان کی دراندازی کی کوشش میں زیادہ تر حملے ناکام بنائے، تناؤ میں اضافہ نہیں چاہتے بشرطیکہ پاکستان بھی ایسا ہی کرے، انڈین فوج

’پاکستان کی 26 مقامات پر دراندازی کی کوشش، زیادہ تر حملے ناکام بنائے مگر چند سٹیشنز پر سازو سامان کو نقصان پہنچا،‘ انڈیا کا دعویٰ

آپریشن ’بنیان مرصوص کا آغاز کرنے والے فتح میزائل‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

ماضی کے برعکس کیا امریکہ اس بار پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کروانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی